لیگی رہنما ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کے جواں سالہ بیٹے کی قل کی دعا کل ہوگی

Breaking News

6/recent/ticker-posts

لیگی رہنما ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کے جواں سالہ بیٹے کی قل کی دعا کل ہوگی




عنزہ طارق کے روح کے ایصال ثواب کی دعائیہ تقریب کل بعد  نماز عصر فیصل مسجد میں ہوگی دعائیہ تقریب میں سیاسی وسماجی شخصیات سمیت مذہبی شخصیات شرکت کریں گی ،دو روز قبل ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کے جواں سالہ بیٹے عنزہ طارق کی موت  ایک موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئےایکسیڈنٹ میں ہوئی تھی 
اسلام آباد (نظام عدل نیوز ظاہر حسین کاظمی )مسلم لیگ ن کے سنیر رہنما ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کے بیٹے عنزہ طارق کے روح کے ایصال ثواب کے لیے قل کی دعا کل فیصل مسجد میں ہوگئی جس میں سابق وزیر برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی طرف سے سب کو شرکت کی دعوت کی گئی منعقدہ رسم قل کی دعا میں سیاسی سماجی و مذہبی شخصیات بھی شرکت کریں گی یاد رہے کہ دو روز قبل ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کے جواں سالہ بیٹے عنزہ طارق کی گاڑی  اسلام آباد میں ایک موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے  حادثے کا شکار ہوگئی تھی جنکو  شدید زخمی حالت میں  پمز ہسپتال لیکر جایا گیا جہاں وہ  زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئےچل بسے تھے

Post a Comment

0 Comments