الیکشن ایکٹ میں نئی ترمیم کا مسودہ

Breaking News

6/recent/ticker-posts

الیکشن ایکٹ میں نئی ترمیم کا مسودہ

الیکشن ایکٹ میں نئی ترمیم کا مسودہ

اسلام آباد (نظام عدل نیوز )ایکٹ میں 54 ترامیم شامل کی گئی ہیں
نگران حکومت کو اضافی اختیارات حاصل ہوں گے، مجوزہ ترمیم،پریذائیڈنگ افسر گنتی کے بعد نتائج کی فوری تصویر بنا کر الیکشن کمیشن اور ریٹرننگ افسر کو بھیجے گا، موجوزہ ترمیم،اگر انٹرنیٹ میسر نہیں تو پریذائیڈنگ افسر خود جا کر نتائج بھیجے گا، موجوزہ ترمیم،‏نگراں حکومت عالمی معاہدوں کی مجاز ہوگی، مجوزہ ترمیم،سیکیورٹی اہلکار پولنگ اسٹینشنز کے باہر تعینات ہوں گے، مجوزہ ترمیم
کسی رکن کے حلف نہ لینے پر نشست خالی تصور کی جائے گی، مجوزہ ترمیم،حلقہ بندیوں کا عمل انتخابات سے 4 ماہ پہلے مکمل کرنا ہوگا، مجوزہ ترمیم،پریذائیڈنگ افسر الیکشن کی رات 2 بجے تک نتائج دینے کا پابند ہوگا اور نتائج کی تاخیر کی صورت میں ٹھوس وجہ بتائے گا، مجوزہ ترمیم
پریزائیڈنگ افسر کے پاس الیکشن نتائج کےلیے اگلے دن صبح 10 بجے کی ڈیڈ لائن ہوگی، مجوزہ ترمیم
الیکشن کمیشن پولنگ سے ایک روز قبل شکایات نمٹانے کا پابند ہوگا، مجوزہ ترمیم پولنگ ڈے سے 5 روز قبل پولنگ اسٹیشن تبدیل نہیں کیا جاسکے گا، مجوزہ ترمیم،انتخابی اخراجات کےلیے امیدوار اپنا کوئی بھی بینک اکاؤنٹ استعمال کرسکے گا، مجوزہ ترمیم،حلقہ بندیاں رجسٹرڈ ووٹرز کی مساوی تعداد کی بنیاد پر کی جائیں، مجوزہ ترمیم،کاعذات نامزدگی مسترد یا واپس لینے پر امیدوار کو فیس واپس کی جائے گی، مجوزہ ترمیم،حلقوں میں ووٹرز کی تعداد میں فرق 5 فیصد سے زیادہ نہیں ہوگا، مجوزہ ترمیم
پولنگ عملہ انتخابات کے دوران اپنی تحصیل میں ڈیوٹی نہیں دے گا، مجوزہ ترمیم،پولنگ اسٹیشن میں کیمروں کی تنصیب میں ووٹ کی رازداری یقینی بنائی جائے گی، مجوزہ ترمیم،امیدوار ٹھوس وجوہات پر پولنگ اسٹیشن کے قیام پر اعتراض کرسکے گا، مجوزہ ترمیم،حتمی نتائج کے 3 روز میں مخصوص نشستوں کی حتمی ترجیحی فہرست فراہم کرنا ہوگی، مجوزہ ترمیم،غفلت پر پریزائیڈنگ اور ریٹرنگ افسر کیخلاف فوجداری کارروائی کی جائے گی، مجوزہ ترمیم،ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا فیصلہ 15 کے بجائے 7 روز میں کیا جائے گا، مجوزہ ترمیم
پولنگ عملے کی حتمی فہرست الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پراپ لوڈ کی جائے گی، مجوزہ ترمیم
سکیورٹی اہلکار ہنگامی صورتحال میں پریزائیڈنگ افسر کی اجازت سے پولنگ اسٹیشن کے اندر آسکے گا، مجوزہ ترمیم ،الیکشن کمیشن آر او کو ماتحت حلقے کی ووٹر لسٹ پولنگ سے 30 روز قبل فراہم کرنے کا پابند ہوگا، مجوزہ ترمیم،معزور افراد کو ووٹ کی سہولیات پریزائیڈنگ افسر دینے کا پابند ہوگا، مجوزہ ترمیم ،الیکشن ٹریبونل 180 دن میں امیدوار کی جانب سے دائر پٹیشن پرفیصلہ کرنےکا پابند ہوگا، مجوزہ ترمیم،انٹرا پارٹی انتخابات نہ کرانے کی صورت میں پارٹی کو 2 لاکھ جرمانہ ہوگا، مجوزہ ترمیم،نادرا الیکشن کمیشن کو نئے شناختی کارڈ کے ریکارڈ کی فراہمی کا پابند ہوگا، مجوزہ ترمیم
سینیٹ ٹیکنوکریٹ سیٹ پر تعلیمی قابلیت کے علاوہ 20 سالہ تجربہ درکار ہوگا، مجوزہ ترمیم
قومی اسمبلی کی نشست کےلیے 40 لاکھ سے ایک کروڑ تک خرچ کرنے کی اجازت ہوگی، مجوزہ ترمیم
صوبائی نشست کےلیے انتخابی مہم پر 20 سے 40 لاکھ خرچ کیےجاسکیں گے، موجوزہ ترمیم

Post a Comment

0 Comments