تھانہ بہارہ کہو اور بنی گا لہ پولیس ٹیمو ں نے موثرکارروائی کرتے ہوئے مو ٹر سائیکل چور ی کی وارداتو ں میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرکے دو چوری شدہ مو ٹر سائیکل اور اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا

Breaking News

6/recent/ticker-posts

تھانہ بہارہ کہو اور بنی گا لہ پولیس ٹیمو ں نے موثرکارروائی کرتے ہوئے مو ٹر سائیکل چور ی کی وارداتو ں میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرکے دو چوری شدہ مو ٹر سائیکل اور اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا


اسلام آباد نظام عدل نیوز ظاہر حسین کاظمی / ترجمان کیپیٹل پولیس کے مطابق  تھانہ بہارہ کہو اور بنی گا لہ پولیس ٹیمو ں نے موثرکارروائی کرتے ہوئے مو ٹر سائیکل چور ی کی وارداتو ں میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرکے دو چوری شدہ مو ٹر سائیکل اور اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج، مزید تفتیش جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آ باد کیپیٹل سٹی پولیس آ فیسر ڈاکٹر اکبر نا صر خاں کے خصوصی احکا ما ت کی روشنی میں اسلام آ باد کیپیٹل پولیس کا وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں جر ائم پیشہ عنا صراور چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کیخلاف بلا تفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،تھانہ بنی گا لہ پولیس ٹیم نے تکنیکی اور انسانی ذرائع استعمال کرتے ہوئے مو ٹر سائیکل چوری میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے مسروقہ مو ٹر سائیکل اور اسلحہ معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا، گرفتارملزمان کی شناخت بلا ل احمد اور ساجد علی کے ناموں سے ہوئی ہے، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے، جبکہ تھانہ بہا رہ کہو پولیس نے مو ٹر سائیکل چوری میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے مسروقہ مو ٹر سائیکل برآمد کرلیا، گرفتار ملزم کی شنا خت محمد اویس کے نام سے ہو ئی ہے، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے،سی پی او / ڈی آئی جی آ پریشنز سید شہزاد ندیم بخا ری نے کہا کہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام تر ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے،کسی بھی جرائم پیشہ عنا صر کو عوام الناس کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک چیز یا سرگرمی کے بارے میں اپنے متعلقہ تھانہ یا''پکار- ''15 پر اطلا ع کریں۔

Post a Comment

0 Comments