وزیر خارجہ بلاول بھٹو اور امریکی ہم منصب کا ٹیلی فونک رابطہ، اہم امور پر گفتگو

Breaking News

6/recent/ticker-posts

وزیر خارجہ بلاول بھٹو اور امریکی ہم منصب کا ٹیلی فونک رابطہ، اہم امور پر گفتگو

وزیر خارجہ بلاول بھٹو اور امریکی ہم منصب کا ٹیلی فونک رابطہ، اہم امور پر گفتگو

 اسلام آباد نظام عدل نیوز /وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور امریکی وزیر خارجہ انتونی بلنکن کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں دونوں رہنماؤں کی مختلف امور پر بات چیت ہوئی دونوں وزراء خارجہ نے تعلقات، امن و سلامتی اور ترقی کے فروغ کے لیے تعمیری روابط جاری رکھنے پر اتفاق کیابلاول بھٹو زرداری کے ساتھ انتونی بلنکن کی گفتگو پر ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے بیان جاری کیا جس میں بتایا گیا کہ امریکی وزیر خارجہ نے پاکستانی عوام کے ساتھ مضبوط امریکی کمٹ منٹ کا اعادہ کیا، پاکستان کی اقتصادی ترقی امریکا کی اولین ترجیحات میں شامل ہےامریکی وزیر خارجہ کی یقین دہانی انتونی بلنکن نے یقین دہانی کروائی کہ تکنیکی اور ترقیاتی اقدامات کے ساتھ پاکستان کے ساتھ مسلسل رابطہ میں رہیں گےانہوں ںے کہا کہ پاکستان کے ساتھ بھرپور تجارتی اور انویسٹمنٹ کے حوالے سے تعلق کو فروغ دیں گے، آئی ایم ایف سے پاکستان کا حالیہ معاہدہ خوش آئند ہے اور پاکستان کی معاشی بحالی کے لیے اصلاحات میں سپورٹ فراہم کریں گے، جمہوری اصول اور قانون کی حکمرانی کو پاک امریکا تعلقات میں مرکزی اہمیت حاصل ہےامریکی وزیر خارجہ نے تسلیم کیا کہ پاکستان عوام دہشت گردی سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں، انسداد دہشت گردی کے لیے پاکستان کے ساتھ مسلسل شراکت کو مضبوط بنائیں گےترجمان کے مطابق ٹیلی فون گفتگو میں روس یوکرین جنگ اور افغانستان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Post a Comment

0 Comments