سی پی او /ڈی آئی جی آ پر یشز سید شہزاد ندیم بخاری کا تھا نہ بنی گالہ کااچانک دورہ،

Breaking News

6/recent/ticker-posts

سی پی او /ڈی آئی جی آ پر یشز سید شہزاد ندیم بخاری کا تھا نہ بنی گالہ کااچانک دورہ،

 
اسلام آباد سید ظاہر حسین کاظمی نظام عدل نیوز سی پی او /ڈی آئی جی آ پر یشز سید شہزاد ندیم بخاری کا تھا نہ بنی گالہ کااچانک دورہ،
عملہ سے ملاقات کی، روزنامچہ ، فرنٹ ڈیسک، ریکارڈ روم ، مالخانہ، حوالات، تفتیشی افسران کے کمروں اور رہائشی بیرک کا جائزہ لیا ، شہر یو ں کے ساتھ خو ش اخلاقی سے پیش آ نے اور ان کے مسائل کو تر جیح بنیا دوں پر حل کیاجائے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کی خصوصی ہدایات پرپولیس ملازمین اورعوامی سہولیات کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لینے اور انتظامی مسائل کے حل کے سلسلے میں سی پی او/ڈی آئی جی آپریشنز سید شہزاد ندیم بخاری نے تھا نہ بنی گالہ کااچانک دورہ کیا،دورہ کے دوران انہوں نے پولیس افسران وجوانوں سے ملاقات کی اورتمام انتظامی امور پر بریفنگ لی،سی پی او / ڈی آئی جی آپریشنز نے ریکارڈ کی جانچ پڑ تا ل کی، ما لخا نہ اور حو الا ت کو چیک کیا اور پولیس ملازمین کیلئے فراہم کردہ سہولیات کا جائزہ لیا، اس مو قع پر انہوں افسران کو ہد ایا ت جا ری کر تے ہو ئے کہا کہ مصالحتی کمیٹی کو مزید فعال بنا تے ہو ئے شہر یو ں کے ساتھ خو ش اخلاقی سے پیش آ یا جائے اور ان کے مسائل تر جیحی بنیا دوں پر حل کیے جا ئیں ،شہریوں کے ساتھ نارواسلوک یا غیر مناسب رویہ کسی صورت برداشت نہیں کیاجائےگا، انہوں نے پولیس ملازمین کو بہترین کھانے کی فراہمی کو یقینی بنانے اور رہائشی سہولیات مہیا کرنے کیلئے سینئر افسران کو موقع پر ہی احکامات جاری کئے،انہوں نے افسران کو ہدایات کی کہ پولیس ملازمین کی ویلفیئر اور انکو درپیش مسائل کو بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔

Post a Comment

0 Comments