حزب المجاہدین کا ایڈوائزر جنرل احمد حسنؒ شہید کو اُن کے 26 ویں یوم شہادت پر شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کیا گیا

Breaking News

6/recent/ticker-posts

حزب المجاہدین کا ایڈوائزر جنرل احمد حسنؒ شہید کو اُن کے 26 ویں یوم شہادت پر شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کیا گیا

حزب المجاہدین کا ایڈوائزر جنرل احمد حسنؒ شہید کو اُن کے 26 ویں یوم شہادت پر شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کیا گیا 



نظام عدل نیوز /احمد حسنؒ ایسے رہنما اور سپہ سالار تھے جن کا شمار حزب المجاھدین کے صفِ اوّل کے ایسے تاسیسی قائدین میں ہوتا ہے، جنہوں نے اپنی زندگی اسلام کی سربلندی اور وطن عزیز کی آزادی  کیلئے قربان کردی۔ 
اِن خیالات کا اظہار حزب سربراہ اور متحدہ جہاد کونسل کے چیئرمین سیّد صلاح الدین احمد نے حزب کمانڈ کونسل کے ایک خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اُنہوں نے کہا 18 اور 19 جولائی1997ء کی درمیانی شب شہید احمد حسنؒ ضلع اُدھم پور کی تحصیل مہور کے علاقہ گلاب گڑھ میں سلسلہ کوہ پیرپنجال کی بلندی پر واقع ”منگ ناڑ“ میں بھارتی فوجیوں کے ساتھ ایک معرکے میں اپنے دیگر 6 ساتھیوں کے ساتھ شہادت سے سرفراز ہوئے۔ شہید احمد حسنؒ اور اُن کے ساتھیوں نے اللہ تعالیٰ کے دین کی سربلندی اور مقبوضہ ریاست جموں و کشمیر سے بھارتی غاصبانہ قبضے کو ختم کرنے کیلئے اپنے خون کا نذرانہ پیش کیا ہے۔ حزب سربراہ نے کہا کہ شہید نے اپنی عملی زندگی کا آغاز تحصیل چاڈورہ کی مرکزی بستی گوہر پورہ میں ایک ہمدرد جماعت کی حیثیت سے کیا۔ اللّٰہ تعالیٰ نے صلاحیتوں سے مالا مال کردیا تھا جس کے نتیجے میں قیم ضلع اور پھر مرکزی شوریٰ کے ممبر کی حیثیت سے بھی ایک قائدانہ کردار ادا کیا۔ جب مقبوضہ ریاست جموں و کشمیر کی آزادی کیلئے مسلح جدوجہد کا آغاز ہوا تو احمد حسنؒ اُن عزم و ہمت افراد میں شامل تھے جو بےخطر اِس آتشِ نمرود میں کود پڑے۔ شہید نے نہ صرف اپنی ذات اور خاندان بلکہ جگہ جگہ جا کر تحریکِ جہاد کو منظم اور متحرک کرنے میں عظیم الشان کردار ادا کیا۔ شہید احمد حسنؒ جہادی قوتوں کو ایک ہی پلیٹ فارم پر جمع کرنے کیلئے ہمیشہ کوشاں رہے۔ زہدو تقویٰ میں اُن کا کوئی ثانی نہیں تھا۔ اُن کی شہادت سے اگرچہ ایک خلاء محسوس ہوا تاہم یہ حقیقت بھی اپنی جگہ عیاں اور واضح ہے کہ اُن کے نقشِ قدم پر چل کر سینکڑوں مجاہدین  اِس وقت بھی حصولِ منزل کیلئے ہمہ تن جدوجہد میں مصروف ہیں۔ اجلاس میں شہید احمد حسنؒ سمیت جملہ شہدائے جموں و کشمیر کی بلندی درجات کی دُعا بھی کی گئی اور اِس عزم کا اظہار کیا گیا کہ حصولِ منزل تک جدوجہد جاری رہے گی اور کسی کو بھی شہداء کے مقدس لہو کے ساتھ کھلواڑ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اِن شاءاللہ تعالیٰ

 *سلیم ہاشمی* 
 *ترجمان حزب المجاہدین*

Post a Comment

0 Comments