کراچی ( نظام عدل نیوز )لیگل کمیشن آن بلا سفیمی پاکستان کے چیئرمین راوء عبدالرحیم ایڈووکیٹ کی صدر تنظیم المدارس اہلسنت پاکستان مفتی منیب الرحمن کے ساتھ خصوصی ملاقات ،ہونے والی ملاقات کے دوران لیگل کمیشن آن بلاسفیمی پاکستان کے چیئرمین کی طرف سے مفتی منیب الرحمن کو سوشل میڈیا پر گستاخانہ تشہیر کے حوالے سے بتایا گیا کہ اسکے حوالے سےعوام میں آگاہی نہ ہونے کے برابر ہے یہی وجہ ہے کہ لیگل کمیشن آن بلاسفیمی پاکستان نے 7اپریل کو آگاہی مہم کے سلسلے میں یوم تحفظ ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے طور پر منانے کا اعلان کیا ہے جس پر مفتی منیب الرحمن نے لیگل کمیشن آن بلاسفیمی پاکستان کے اس اقدام کو سراہاتے ہو کہا کہ وقت کی ضرورت ہے کہ سوشل میڈیا کے ذریعے منظم طریقے سے جاری گستاخیوں کو روکنے کے لیے ہم سب کو مل کر چلنا ہوگا انہوں کا کہنا تھا کہ پی ٹی اے اور ایف آئی اے سمیت تمام قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی سوشل میڈیا پر منظم طریقے سے گستاخانہ مواد کی تشہیر کو روکنے کے لیے فوری ضروری اقدامات اٹھائیں صدر تنظیم المدارس اہلسنت پاکستان نےگفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ والدین کو بھی چاہیے وہ اپنے بچوں پر نظر رکھیں کہیں وہ موبائل کے غلط استعمال کی وجہ سے بے راہ روی کا شکار تو نہیں ہورہے ہیں صدر تنظیم المدارس اہلسنت پاکستان نے لیگل کمیشن آن بلاسفیمی پاکستان کے فیصلے کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ اس مہم میں تنظیم المدارس اہلسنت پاکستان بھر پور حصہ لے گی 7 اپریل بروز جمعہ تنظیم المدارس اہلسنت پاکستان بھی یوم تحفظ ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کےطور پر منائے گی اس موقع پر علماء بھی نماز جمعہ کے خطبہ میں اس حساس ایشو پر گفتگو کریں گئے
0 Comments