سنی اتحاد کونسل کے رہنما ممتاز عالم دین مفتی اقبال چشتی لاہور میں سپردخاک
اسلام ( ظاہر حسین کاظمی )تفصیلات کے مطابق سنی اتحاد کونسل کے اہم رہنما ممتاز عالم دین جماعت اہلسنت پنجاب کے صدر حضرت علامہ مولانا مفتی اقبال چشتی نارووال کے علاقے علی پور سیداں میں گزشتہ روز عرس مبارک کی تقریب میں شریک تھے کہ خطاب کے بعد سٹیج پر ہی دل کا دورہ پڑنے سے وصال فرما گئےمفتی محمد اقبال چشتی کو شعلہ بیانی اور مخصوص انداز میں تقریر کرنے کی وجہ سے خاص مقام حاصل تھا پیر سید فیصل حسین شاہ گیلانی ،جماعت اہلسنت پاکستان کے صوبائی امیر پیر سید شبیر حسین شاہ گیلانی خطیب بری امام سرکار پیر سید امتیاز حسین شاہ کاظمی المشہدی،مرکزی ناظم اعلی جماعت اہلسنت پاکستان ڈاکٹر حمزہ مصطفائی ،پیر محمد گلزار نقشبندی ،علامہ راجہ ریاضت حسین نقشبندی سمیت دیگر جماعت اہلسنت اسلام آباد کے قائدین نے حضرت علامہ مولانا مفتی محمد اقبال چشتی کے وصال پر پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اپنےمشترکہ بیان میں کہا کہ حضرت علامہ مولانا مفتی محمد اقبال چشتی (رح) کے وصال کے بعدجماعت اہلسنت پاکستان میں پیدا ہونے والا خلاء صدیوں بعد بھی مکمل نہیں ہوسکے گا انکا کہنا تھا کہ حضرت علامہ مولانا مفتی اقبال چشتی کی جماعت اہلسنت پاکستان کے لیے دی جانے والی خدمات کو ہمیشہ مذہبی حلقوں میں یاد رکھے جائے گاحضرت مولانا مفتی اقبال چشتی (رح)کی نماز جنازہ گزشتہ روز داتا دربار لاہور میں شمس الدین گیلانی آستانہ عالیہ گولڑہ شریف نے پڑھائی بعد نماز جنازہ سبزہ زار لاہور کے قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا
0 Comments