نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر زلزلہ زدگان کی مدد کیلئے ریسکیورز ترکیہ روانہ

Breaking News

6/recent/ticker-posts

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر زلزلہ زدگان کی مدد کیلئے ریسکیورز ترکیہ روانہ

اسلام آباد نظام عدل نیوز /نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر زلزلہ زدگان کی مدد کیلئے ریسکیورز ترکیہ روانہ
ریسکیو 1122 کے وفد میں اقوام متحدہ کے سرٹیفائیڈ ریسکیورز شامل ہیں ،ریسکیورز ترکیہ پہنچ کر زلزلہ متاثرین کے ریسکیو اور ریلیف آپریشن میں حصہ لیں گے،ڈی جی ریسکیو ڈاکٹر رضوان نصیر ترکیہ جانے والی ٹیم کی کمانڈ کر رہے ہیں ،ریسکیو ٹیم میں سرچ سکواڈ اور ٹیکنیکل ریسکیو کے دو سکواڈ شامل ہیں ،ترکیہ روانہ ہونے والی ٹیم میں 7 رکنی میڈیکل ٹیم بھی شامل ہے،میڈیکل ٹیم کے ارکان زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے میں مہارت رکھتے ہیں ،ریسکیو ٹیم میں کمیونیکیشن اور لاجسٹک سکواڈ بھی شامل ہے،ترکیہ پاکستان کا برادر ملک ہے، مصیبت میں نہیں دیکھ سکتے۔محسن نقوی
زلزلہ زدگان کو ریسکیو کرنے کیلئے پنجاب کے ریسکیورز ترکیہ جا چکے ہیں۔محسن نقوی
زلزلہ زدگان کے ریسکیو اور ریلیف آپریشن کیلئے بہترین ماہرین روانہ کئے ہیں۔محسن نقوی

Post a Comment

0 Comments