اسلام آباد ،ایک ارب کا فراڈ میں ملوث مرکزی ملزم پولیس کی حراست سے فرار
اسلام آباد (نظام عدل نیوز )تفصیلات کے مطابق ایک ارب روپے کی گاڑیوں کے فراڈ کا مرکزی ملزم پولیس کی مبینہ ملی بھگت سے ایک دن قبل فرار ہونے میں کامیاب فرار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ملزم کو کچھ دن پہلے لاہور سے گرفتار کر اسلام آباد لایا گیا تھا اینٹی وھیکل لیفٹنگ سیل کا اے ایس آئی منظور الہی ملزم مہتاب قریشی کو لیکر تھانہ نون کے علاقے میں گیا جہاں پر پہلے سے موجود ملزم کے ساتھی راجہ عادل نامی نے گن پوائنٹ پر مہتاب قریشی کو ہتھکڑی سمیت پولیس کی حراست سے با آسانی فرار کرانے میں کامیاب ہوگیا جسکے بعد پولیس نے مہتاب قریشی کے خلاف مبینہ طور پر مقدمہ تھانہ ن میں درج کرکے اپنے ہی پٹی بھائی پولیس اہلکاروں کو بچا لیا اس واقعہ پر پولیس کے اعلی افسران کی طرف سے بھی ذمہ دار پولیس اہلکاروں کے کوئی محکمانہ کاروائی نہیں کی گئی یاد رہے کہ ملزم مہتاب قریشی کے خلاف اسلام آباد اور پنجاب میں ایک ارب روپے گاڑیوں کے فراڈ کے مقدمات ہیں ملزم اپنے گروہ کے ہمراہ گاڑیاں خرید کر بنک کے جعلی پے آرڈر دیا کرتا تھا
0 Comments