پاک فوج ٹھری میر واہ کی گونگی بہری خاتون کی مدد کو پہنچ گئی، پورا گاؤں نہال

Breaking News

6/recent/ticker-posts

پاک فوج ٹھری میر واہ کی گونگی بہری خاتون کی مدد کو پہنچ گئی، پورا گاؤں نہال

پاک فوج ٹھری میر واہ کی گونگی بہری خاتون کی مدد کو پہنچ گئی، پورا گاؤں نہال



کور کمانڈر کراچی کی ہدایت پر پاک فوج گونگی بہری خاتون کی مدد کیلئے ضلع خیر پور کے علاقے ٹھری میر واہ پہنچ گئی۔

قوت سماعت و گویائی سے محروم سیلاب میں پھنسی بے بس خاتون اور اس کا گاؤں بھرپور امداد پر نہال ہوگیا۔ بے یار و مدد گار خاتون نے رو رو کر سوشل میڈیا پر مدد کیلئے دہائی دی تھی۔

کور کمانڈر کراچی جنرل محمد سعید نے خاتون کی دہائی پر فوری مدد کا حکم دیا جس کے بعد پاک فوج کی ٹیم نے گاؤں پہنچ کر خاتون اور اس کے اہل خانہ کو فلڈ ریلیف کا سامان فراہم کیا۔

خاتون کو 5 ٹنیٹ، 5 بیگ آٹا، راشن کے 5 تھیلے، 20 مچھردانیاں، کپڑے اور بستر فراہم کیے گئے۔

 امدادی سامان ملنے پر خاتون کا چہرہ خوشی سے کِھل اٹھا، خاتون نے فوجی جوانوں کا شکریہ ادا کیا۔

خاتون کے گاؤں کے 40 دیگر خاندانوں میں بھی خیمے، راشن، کپڑے، مچھر دانیاں و دیگر سامان تقسیم کیا گیا






Post a Comment

0 Comments