اسلام آباد نظام عدل نیوز سید ظاہر حسین کاظمی
ایس ایس پی آ پر یشنز ملک جمیل ظفر کی زیر صدارت اہم اجلاس۔
تمام تھانہ جات کے ریکارڈ کو محفوظ اور درست تکمیل کو یقینی بنا یا جا ئے، تھانوں میں آنے والے سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آیاجائے، شہریوں کی جان و مال کے تحفظ میں کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی،جو بھی افسراپنے کام میں غفلت ولاپرواہی کا مظاہرہ کرے گا اور عوام کے جان و مال کے تحفظ میں کوتاہی برتے گا اسے سخت محکمانہ کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصرخاں کے خصوصی احکامات کی روشنی میں ایس ایس پی آپر یشنز ملک جمیل ظفر نے مال مقدمات اور تھانہ جات کی تزئین وآرائش سے متعلق اہم اجلاس کی صدارت کی، اجلا س میں تمام تھانہ جات کے ایڈمن افسران نے شرکت کی، ایس ایس پی آ پر یشزنے تما م افسران کو سختی سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی افسر اپنے کام میں غفلت ولاپرواہی کا مظاہرہ کرے گا اور عوام کے جان و مال کے تحفظ میں کوتاہی برتے گا اسے سخت محکمانہ کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا، اجلاس میں تمام تھانہ جات کے ایڈمن افسران نے شرکت کی۔ایس ایس پی آپریشنز نے ریکارڈ تھانہ کی درست تکمیل و مال مقدمات کو محفوظ بنانے بارے مناسب ہدایات و گائیڈ لائن دی جبکہ شکایت کنندہ کو FIR گھر پہنچانے کی ہدایت کی۔انہوں نے ہسٹری شیٹ کی تیاری اور ریکارڈ کی تکمیلی کی بھی سختی سے ہدایت کی، اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ تھا نہ میں آنے والے سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آیاجائے، ہمیں اللہ کی مخلوق کی خدمت اور حفاظت کے لئے چنا گیا ہے، اس لئے ہر افسراپنے کام کو نیک نیتی اور مکمل دلچسپی کے ساتھ سرانجام دے، کسی بھی شہری کے ساتھ ناانصافی برداشت نہیں کروں گا، ہم عوام کے خادم ہیں اس لئے ان کی جان و مال کا تحفظ بھی ہمارا اولین فرض ہے۔
0 Comments