اسلام آباد پولیس کے افسران وجوانوں میں میڈیکل ویلفیئر کی مد میں 10لاکھ روپے سے زائدکے چیک تقسیم کیے گئے
اسلام آباد نظام عدل نیوز
آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کا اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے افسران و جوانوں کی ویلفیئر کا سلسلہ جاری ہے۔
مختلف جسمانی امراض میں مبتلا افسران وجوانوں کو میڈیکل ویلفیئر کی مد میں 10لاکھ روپے سے زائدکے چیک تقسیم،پولیس فورس کا ہرجوان محکمے کا قیمتی اثاثہ ہیں،انکی صحت اور سرکاری و نجی مسائل کو حل کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد ڈاکٹر اکبرناصر خاں کا اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے افسران و جوانوں کی ویلفیئر کا سلسلہ جاری ہے، اس سلسلے میں مختلف جسمانی امراض میں مبتلا افسران و جوانوں کو میڈیکل ویلفیئر کی مدمیں آئی جی اسلا م آباد نے 10لاکھ روپے سے زائد مالیت کے چیک تقسیم کئے،جن ملازمین میں چیک تقسیم کئے گئے وہ دل ، گردے، مثانے کے امراض اور دیگر مختلف بیماریوں کا شکار تھے،اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے حاضر سروس ملازمین، شہداءاور دوران سروس وفات پانے والے اہلکاروں اور انکی فیمیلیز کوبہترین طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ایسے اقدامات اٹھانے سے پولیس جوانوںکا مورال بلند ہو رہا ہے اور ان کی فیمیلیز کو بہتر ین طبی سہولیات فراہم کرنے میں مدد مل رہی ہے اس سلسلے میں پولیس ملازمین کی ویلفئیر کے لئے مزید اقدامات کئے جارہے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ پولیس فورس کا ہر جوان محکمے کیلئے قیمتی اثاثہ ہے، پولیس ملازمین کی صحت اور انکو درپیش سرکاری اور نجی مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح ہے۔
0 Comments