تھانہ کراچی کمپنی پولیس کی بر وقت کارروائی،گمشدہ بچی کوقلیل وقت میں تلاش کرکے بحفاظت والدین کے حوالے کر دیا،

Breaking News

6/recent/ticker-posts

تھانہ کراچی کمپنی پولیس کی بر وقت کارروائی،گمشدہ بچی کوقلیل وقت میں تلاش کرکے بحفاظت والدین کے حوالے کر دیا،


اسلام آباد(نظام عدل نیوز ظاہر حسین کاظمی  ) کیپیٹل پولیس تھانہ کراچی کمپنی پولیس کی بر وقت کارروائی،گمشدہ بچی کوقلیل وقت میں تلاش کرکے بحفاظت والدین کے حوالے کر دیا، بچی کے والدین نے پولیس ٹیم کا شکریہ ادا کیا اوراسلام آباد کیپیٹل پولیس کی کاوشوں کو سراہا۔
تفصیلا ت کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کے احکامات کی روشنی میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میںلاءاینڈ آرڈر کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ہمہ وقت مصر وف عمل ہے، اسلام آباد کیپیٹل پولیس کو شہری کی جانب سے"پکار"15-پر اطلاع موصول ہوئی کہ اس کی کمسن بچی زینب پمز ہسپتال میں لاپتہ ہوگئی ہے ،جسکو فوری تلاش کرنے میں مدد کی جائے،شہری کی جانب سے کال موصول ہوتے ہی متعلقہ تھانہ کراچی کمپنی پولیس ٹیم نے تمام ٹیکنیکل اور ہیومن ریسورسز کی مدد سے گمشدہ بچی کو قلیل وقت میںتلاش کرکے بحفا ظت والدین کے حوالے کر دیا، بچی کے والدین نے پولیس ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور فوری مدد کرنے پراسلام آباد کیپیٹل پولیس کی کاوشوں کو سراہا۔

Post a Comment

0 Comments