اسلام آباد بلدیاتی انتخابات روکنے کے لیے ہونے والی آج کی سماعت

Breaking News

6/recent/ticker-posts

اسلام آباد بلدیاتی انتخابات روکنے کے لیے ہونے والی آج کی سماعت

اسلام آباد بلدیاتی انتخابات روکنے کے لیے ہونے والی آج کی   سماعت 


اسلام آباد (ظاہر شاہ کاظمی نظام عدل نیوز )وفاقی حکومت کی جانب سے یونین کونسلز کی تعداد بڑھا دی گئی ہے،یونین کونسلز کی تعداد 101 سے بڑھا کر 125 کر دی گئی ہے،الیکشن کمیشن کو پرانی ووٹرز لسٹ کیمطابق الیکشن کرانے سے روکا جائے، وکیل قاضی عادل ،الیکشن کب ہے ، چیف جسٹس کا استفسار،الیکشن 31 دسمبر کو ہونگے ، وکیل قاضی عادل ،الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن 101 یونین کونسلز کی حد تک تھا ، وکیل قاضی عادل ،اب ان 101 یونین کونسلز کا وجود باقی نہیں رہا ، وکیل قاضی عادل ،وفاقی حکومت نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترامیم بھی تجویز کی ہیں، وکیل قاضی عادل
اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات روکنے اور ووٹرز کے اعتراضات سے متعلق کیس کی سماعت کل تک ملتوی ایسا کرتے ہیں کیس کل تک ملتوی کرتے ہیں ، چیف جسٹس ،ڈی جی الیکشن کمیشن بھی اپنے آفس سے ہدایات لے لیں، چیف جسٹس ،اسلام آباد ہائی کورٹ کا فریقین کو نوٹس جاری، جواب طلب ،ہم نوٹس وصول کرتے ہیں ، ڈی جی لاء الیکشن کمیشن ،بلدیاتی انتخابات سے متعلق تمام درخواستوں کو یکجا کر کے سنیں گے، چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ،الیکشن کمیشن کا یونین کونسلز کی تعداد میں اضافے سے متعلق وفاقی حکومت کا نوٹی فکیشن مسترد کرنے کا فیصلہ چیلنج،ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد بیرسٹر جہانگیر جدون کے ذریعے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا ،عدالت نے الیکشن کمیشن سمیت تمام فریقین کو کل کے لیے نوٹس جاری کر دیا ،بلدیاتی انتخابات سے متعلق درخواستوں پر سماعت کل تک ملتوی

Post a Comment

0 Comments