کیریئر گروپ آف انسٹی ٹیوشنز جاوید انتظار اور ڈائریکٹر جنرل پروفیسر محمد عامر کا منعقدہ سائنسی نمائش کا دورہ
اسلام آباد (نظام عدل نیوز ) کیریئر گروپ آف انسٹی ٹیوشنز جاوید انتظار اور ڈائریکٹر جنرل پروفیسر محمد عامر نے سکالر پبلک اسکول نئی آبادی میں منعقدہ سائنسی نمائش کا دورہ کیا ۔سائنسی نمائش آمد پر ادارے کے ڈائریکٹر پرنسپل عمار عباسی اور محمد نزار عباسی نے ان کا زبر دست استقبال کیا ۔پروفیسر محمد عامر نے طلباء و طالبات کی طرف سے بنائے گئے سائنسی پروجیکٹس اور ان کی پریزنٹیشن کو سراہتے ہوئے کہا کہ سائنسی نمائش جدت پسندی کی سوچ کی بنیاد ہیں۔ پرائمری مڈل اور میٹرک کلاسز کی سائنسی نمائش میں آکر دلی خوشی محسوس کر رہا ہوں ۔پروفیسر محمد عامر نے سائنسی پروجیکٹس بنانے والے طلباء سے سوالات پوچھے اور مزید بہتری لانے کے آئیڈیاز سکھائے ۔سکالر پبلک سکول کی انتظامیہ سے تعلیمی امور اور ان میں بہتری لانے کے معاملات پر مشاورت ہوتی رہتی ہے ۔سائنسی نمائش سے مستقبل کے ڈاکٹرز انجینئرز و دیگر شعبہ زندگی کے لیڈرز پیدا کیے جا سکتے ہیں ۔جدت پسندی کے علاوہ پاکستان کی تعمیر و ترقی کا کوئی اور آپشن موجود نہیں ۔انہوں نے سکول کی انتظامیہ اساتذہ اور طلباء کو بہترین نمائش کے انعقاد پر مبارکباد بھی دی ۔
0 Comments