پولیس ملازمین کو درپیش مسائل کا حل اور انکی ویلفیئر اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،سی پی او آپریشنز سہیل ظفر چٹھہ

Breaking News

6/recent/ticker-posts

پولیس ملازمین کو درپیش مسائل کا حل اور انکی ویلفیئر اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،سی پی او آپریشنز سہیل ظفر چٹھہ


اسلام آباد نظام عدل نیوز/کیپیٹل پولیس آفیسر آپریشنز نے لاءاینڈ آرڈر ڈیوٹیز کے دوران جن پولیس ملازمین کے موٹرسائیکل جلے تھے انکو ایک تقریب کے دوران نئے موٹرسائیکل کی چابیاں دے دیں، پولیس ملازمین کو درپیش مسائل کا حل اور انکی ویلفیئر اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،سی پی او آپریشنز سہیل ظفر چٹھہ
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آبادڈاکٹر اکبر ناصر خاں کے خصوصی احکامات کی روشنی میںاسلام آباد کیپیٹل پولیس کے افسران و جوانوں کی ویلفیئر کا سلسلہ جاری ہے،اس سلسلے میں کیپیٹل پولیس آفیسر آپر یشنز سہیل ظفر چٹھہ نے ایک تقریب کے دوران لا ءاینڈآرڈر ڈیوٹیز کے دوران جن پولیس ملازمین کے مو ٹر سائیکل جلا دئیے گئے تھے ان کو نئے موٹر سائیکلوں کی چابیا ں دے دیں، اس مو قع پر ایس ایس پی آپریشنز ملک جمیل ظفر و دیگر افسران بھی مو جو د تھے ،سی پی او آپریشنز نے کہا کہ اگر کسی بھی ملازم کو کسی قسم کا ذاتی یا محکمانہ مسئلہ درپیش ہو تو میرے دفتر کا دروازہ آپ کیلئے ہر وقت کھلا ہے،انہوں نے اپنے سٹاف کو بھی ہدایت کی کہ کسی بھی جوان کو کوئی ذاتی و سرکاری مسئلہ درپیش ہو تو فوری ان کے نوٹس میں لایا جائے، جس کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا،پولیس ملازمین کو درپیش مسائل کا حل اور انکی ویلفیئر اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، عوام کی خدمت پولیس کااولین فریضہ ہے جس کو یقینی بنانے کیلئے پولیس جوان چوبیس گھنٹے کام کر رہے ہیں ،انہوں نے مزید کہا کہ پولیس دفاتر اور تھانوں میں آنے والے شہریوں کو عزت دی جائے اور انکے مسائل ان کی دہلیز پر حل کئے جائیں،پولیس ملازمین کے مسائل بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے،تمام جوان ہمارے لئے برابر اور ہمارے بچوں کی طرح ہیں۔

Post a Comment

0 Comments