اسلام آباد ،بوجہ CVT,گین ،ایڈونس ٹیکس زیر تجویز انتقالات میں اضافہ کروڑوں کی پھکی
کڑوروں روپے نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے ذمہ ٹیکس جمع نہ ہونے کی وجہ سے ایف بی آر سمیت ضلعی انتظامیہ کو کڑوروں کا نقصان ،ذرائع
ہرماہ تحصیل آفس سے مبینہ طور پر افسران بالا کے لیے انتقالات کا گوشوارہ مرتب کرتے ہوئے اصل زیر تجویز انتقالات کے اعدادوشمار چھپائے جارہے ہیں ،ریونیو ذرائع
چیف کمشنر ،ڈی سی اسلام آباد ایسی ہاؤسنگ سوسائٹیز جنکے ٹیکس کی شکل میں کڑوروں روپے بقایا ہیں انکے نام پر درج ہونے والے نئے انتقالوں پر فوری پابندی لگائے
اسلام آباد (سید ظاہر حسین کاظمی )وفاقی دارالحکومت کے محکمہ مال کے افسران کی غفلت لاپرواہی اور عدم دلچسپی کے باعث cvt ٹیکس ،گین ٹیکس ایڈوانس ٹیکس کی عدم ادائیگی کی وجہ سے زیر تجویز انتقالوں کی تعداد ہزاروں تک جاپہنچی ایف بی آرسمیت ضلعی انتظامیہ کو کروڑوں کا نقصان تفصیلات کے مطابق
ریونیو ذرائع سے انکشاف ہوا ہے ہر ماہ تحصیل آفس سے مبینہ طور پر انتقالات کا گوشوارہ ضلعی انتظامیہ کے اعلی افسران کے لیے مرتب کرکے اصل زیر تجویز انتقالات کے اعدادوشمار میں ردوبدل کرکے اپنی کارکردگی ظاہر کی جارہی ہے جس سے نہ صرف شہریوں کو نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے بلکہ وفاقی دارالحکومت میں جدید ترین دور میں اراضی ریکارڈ کو کمپوٹرائز کرنے میں سب سے بڑی رکاوٹ ہےریونیو ذرائع کے ستمبر 2022میں اعلی افسران کے لیے مرتب کیے جانے والے انتقالات کے گوشوارے میں 18443کے قریب زیر تجویز انتقالوں کے اعداوشمار ظاہر کیے گئے جو حقائق پر مبنی نہ ہیں بلکہ ریونیو ذرائع کے مطابق 25ہزار سے زائد ایسے انتقال ہیں جو تاحال زیر تجویز ہیں جن میں ذیادہ تعداد میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے انتقال ہیں جو ایک عرصہ سے CVTٹیکس ،گین ٹیکس ،ایڈونس ٹیکس جمع نہ ہونے کی وجہ سے زیر تجویز ہیں ریونیو ذرائع کے مطابق ستمبر 2022میں مبینہ طور پر تیار کیے جانے والے انتقالوں کے گوشوارے میں ٹوٹل زیر تجویز انتقالوں کی تعداد 18443ظاہر کی گئی ہے جو حقائق پر مبنی نہ ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں زیر تجویز انتقالوں کی تعداد میں ہر ماہ تیزی سے اضافہ ہوتا جارہا ہے جسکی سب سے بڑی وجہ نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز کی طرف سےسابقہ انتقالوں کے CVTٹیکس ،گین ٹیکس ،ایڈونس ٹیکس کا جمع نہ کرانا ہے جسکی وجہ سے ایف بی آر سمیت ضلعی انتظامیہ کو کڑوروں کا نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے ریونیو ذرائع کے مطابق ستمبر 2022میں ضلعی انتظامیہ کے اعلی افسران کے لیے تحصیل آفس سے مرتب کیے جانے والے مبینہ انتقالوں کے گوشوارے مطابق زیر تجویز انتقالوں کی اصل تعداد جو 25ہزار سے زائد ہے کم کرکے 18443ظاہر کی گئی ہے اسکے مطابق بوجہ فیس ادا نہ کرنے کی وجہ سے انتقالوں کی تعداد 6174ہے جن میں بوجہ CVTٹیکس 3163بوجہ گین ٹیکس 346 جبکہ بوجہ ایڈوانس ٹیکس 975اور بوجہ حکم امتناہی 5240ظاہر کی گئی ہے جو حقائق پر مبنی نہ بلکہ ریونیو ذرائع کے مطابق زیر تجویز انتقالوں کی اصل تعداد کو حلقہ ریونیو افسران اور پٹواریوں کی مبینہ ملی بھگت سے اعلی افسران سے پس پردہ رکھتے ہوئے اپنی کارکردگی ظاہر کی جارہی ہے کونسے حلقہ ریونیو افسران کے ذمےبوجہ زیر تجویز انتقالوں کی مکمل اشاعت حلقہ ریونیوافسران کے ناموں کے ساتھ جلد شائع کرے گا لیکن ضرورت اس امر کی ہے کہ چیف کمشنر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد ازخود نوٹس لیتے ہوئے ایسی نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز جنکے ذمہ کروڑوں روپے کےٹیکس بقایا ہیں انکی مکمل ادائیگی تک انکے نام نئے انتقالوں کے اندراج پر مکمل پابندی لگائی جائے تاکہ ایف بی آر سمیت ضلعی انتظامیہ کو ٹیکس کی شکل میں ہونے والے نقصان سے بچایا جاسکے
0 Comments