اسلام آباد (نظام عدل نیوز ) وزیراعظم شہباز شریف اور نواز شریف کے درمیان رابطہ ہوا، جس میں عمران خان کے پاک فوج کے خلاف بیان پر بات چیت کی گئی
وزیراعظم شہباز شریف اور قائد ن لیگ نواز شریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطے میں عمران خان کے بیانات پر تبادلہ خیال کیا گیانواز شریف نے کہا کہ قومی ریاستی دفاعی اداروں کے خلاف عمران خان نفرت پھیلا رہا ہے، آئی ایس پی آر کے بیان کی بنیاد پر حکومت تمام قانونی تقاضے پورے کرےسابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان فوج اور عوام کو آمنے سامنے لاکر خونی انقلاب کی باتیں کررہا ہے، اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ کہ عمران خان سکیورٹی رسک بن گیا اس کیخلاف کارروائی کررہے ہیں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں حکومت عمران خان کے بیانات کی روشنی میں آئندہ کا لائحہ عمل مرتب کرے گی۔
0 Comments