اسلام آباد ،ضلعی انتظامیہ کے زیرنگرانی چلنے والا ماڈل بازار بنیادی سہولیات سے محروم

Breaking News

6/recent/ticker-posts

اسلام آباد ،ضلعی انتظامیہ کے زیرنگرانی چلنے والا ماڈل بازار بنیادی سہولیات سے محروم


 اسلام آباد (نظام عدل نیوز سید ظاہر حسین کاظمی )ضلعی انتظامیہ کے زیر نگرانی چلنے والے ترلائی ماڈل بازار میں بنیادی سہولیات کا فقدان غیرمعیاری مضر صحت اشیاء کی فروخت سمیت ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جاری ریٹ لسٹ نظرانداز کی جانے لگی تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کے زیر نگرانی چلنے والے ماڈل سستا بازار ترلائی میں بنیادی سہولیات کا فقدان پایا جارہا ہے بازار میں خریدوفروخت کے لیے آنے والے مرد وخواتین کسٹمرز کے  لیے نہ ہی پینے کے پانی سہولت موجود ہے اور نہ انکے لیے  واش رومز اس قابل ہیں کہ انکواستعمال کیا جاسکے جسکے باعث خریداروں کی آمدروفت میں روزانہ کی بنیاد پر کمی سامنے آرہی ہے جسکے باعث دکانداروں کا نقصان برداشت کرنا پڑ ہے متعدد دکاندار  سستے بازار سے اپنے مختلف اشیاء کے اسٹالز کو ختم کرکے جانے کی تھان چکے ہیں دکانداروں کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جب تک بنیادی سہولیات فراہم نہیں کی جائیں گئی اس وقت تک  خریداروں کی آمدروفت میں بازار کی طرف تیزی نہیں آئے گی دوسری جانب اگر دیکھا جائے خریداروں کی آمدورفت کم ہونے کی وجہ سےدوکاندار  نقصان سے بچنے کے لیے غیر معیاری اشیاء کی خرید وفروخت سمیت ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جاری اشیاء خریدوفروخت کی ریٹ لسٹ کو بھی نظرانداز کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں خریداروں سمیت دوکانداروں نے ضلعی انتظامیہ کے افسران سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ترلائی ماڈل بازار میں بنیادی سہولیات کے فقدان پر فوری نوٹس لیتے ہوئےبنیادی  سہولیات سے آراستہ کریں تاکہ مذکورہ بازارمیں خریداروں کی آمدروفت کم ہونے کے بجائے بڑھے دکانداروں سمیت خریداروں نے رپورٹنگ ٹیم سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ  اگر ضلعی انتظامیہ کی طرف سے اس بازار میں فوری سہولیات فراہم نہ کی گئیں تو عوام اس سستے بازار جیسی  سہولت سے محروم ہوجائیں گے

Post a Comment

0 Comments