ملکی ایجنسیز کے خلاف زہر افشانی کی مذمت کرتا ہوں ،آصف علی زرداری

Breaking News

6/recent/ticker-posts

ملکی ایجنسیز کے خلاف زہر افشانی کی مذمت کرتا ہوں ،آصف علی زرداری

ملکی ایجنسیز کے خلاف زہر افشانی کی  مذمت کرتا ہوں ،آصف علی زرداری 

نظام عدل نیوز / پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری نے ملکی ایجنسیز کے خلاف زہر افشانی کی شدید مذمت کی ہے، کہا کہ ایک شخص ملک میں انتشار پھیلانے کے لیے ہر لائن عبور کر رہا ہے، اس کو اقتدار کے سوا کچھ نظر نہیں آرہاسابق صدر آصف علی زرداری نےایک بیان میں ملکی ایجنسیسز کے خلاف زہر افشانی پر شدید مذمت کی۔ کہا کہ ایک شخص ملک میں انتشار پھیلانے کے لیے ہر لائن عبور کر رہا ہے، اس شخص کو نہ تو ملک کی سالمیت کی فکر ہے نہ ملک کے اداروں کی۔ اس شخص کو صرف اقتدار اقتدار اور اقتدار کے علاوہ کچھ نظر نہیں آتاآصف زرداری نے کہا کہ اداروں کی بقا سے ہی ملک کی بقا ہے اور ہم کسی صورت بھی ان پر حملہ برداشت نہیں کریں گے۔ انیس سو سینتالیس سے لے کر اب تک ہم نے اوراداروں نے ملکر دشمن کا مقابلہ کیا ہے اور اب بھی کریں گےآصف زرداری نے کہا کہ دشمن نے اس دفعہ اندر کے لوگوں سے ہی حملہ کروایا ہے۔ ہم اپنی پاک فوج کی قربانیوں اور شہادتوں کو کبھی نہیں بھلا سکتے اور دشمن کی اس سازش کو بھی ناکام بنائیں گے

Post a Comment

0 Comments