لانگ مارچ کے دوران شاہ محمود قریشی زخمی ہوگئے
نظام عدل نیوز /گوجرانوالا میں لانگ مارچ کے دوران پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی سر پر چوٹ لگنے سے زخمی ہوگئےترجمان ریسکیو کے مطابق شاہ محمود قریشی کنٹینرپر سوار تھےکہ ان کا سر فلائی اوور سے ٹکرا گیاترجمان کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی کے سر پر چوٹ آئی، انہیں موقع پر ابتدائی طبی امداد دی گئی۔ایک بیان میں شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ میں ٹھیک ہوں، سر پر معمولی چوٹ آئی ہے،کنیٹنر کے نچلے حصے سے بالائی حصے میں جاتے ہوئے چوٹ لگی۔
0 Comments