مری ،لاہور ہائیکورٹ بینچ نے سانحہ مری پر محفوظ فیصلہ سنا دیا

Breaking News

6/recent/ticker-posts

مری ،لاہور ہائیکورٹ بینچ نے سانحہ مری پر محفوظ فیصلہ سنا دیا

مری ،لاہور ہائیکورٹ بینچ نے سانحہ مری پر محفوظ فیصلہ سنا دیا 

سانحہ مری میں جن لوگوں کی شہادتیں ہوئیں انکا معاوضہ بڑھایا جائے، جسٹس چوہدری عبدالعزیز لاہور ہائیکورٹ 

سانحہ مری میں ایسے  معطل کئے جانے والے  افسران جنکا سانحہ مری سے تعلق نہ ہے  انکو دوبارہ سُنا جائے ،عدالت 

راولپنڈی (نظام عدل نیوز )لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے سانحہ مری کا محفوظ فیصلہ سُنا دیاہےعدالت نے حکم دیا کہ سانحہ مری میں جن لوگوں کی شہادتیں ہوئیں انکا معاوضہ بڑھایا جائےدوسری جانب عدالت نے غیر قانونی تعمیرات پر پابندی عائد کرتے ہوئے حکم دیتے ہوئے کہا  کہ مری میں سیوریج اور پانی، ویسٹ مینیجمنٹ کے نظام کو بہتر بناتے ہوئے درختوں کی کٹائی پر پابندی ہوگی مری میں پارکنگ سلاٹس مری سے باہر بنائے جائیں تاکہ شہر میں رش نہ ہومحکمہ ہائے وے، محکمہ ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اور ریسکیو 1122 سانحہ مری کے ذمہ داران کیخلاف انکوائری کرےضلعی انتظامیہ غیر قانونی تجاوزات کو ختم کرےمری میں ہوٹلوں اور رہائشی فلیٹس کو ریگولیٹ کیا جائے عدالت سانحہ مری میں محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ سانحہ مری میں ایسے  معطل کئے جانے والے  افسران جنکا سانحہ مری سے تعلق نہ ہے  انکو دوبارہ سُنا جائےیاد رہے عدالت نے سانحہ مری کا فیصلہ 24 سماعتوں کے بعد 7 مئی کو محفوظ کیا گیا تھارواں سال 7 اور 8 جنوری کی درمیانی شب مری میں برفانی طوفان کے باعث 23 افراد جانبحق ہوئے تھےجانبحق ہونے والوں میں ایک ہی خاندان کے8 افراد جانبحق ہوئے تھےسابق وزیر اعلٰی پنجاب عثمان بزدار نے سانحہ مری پر انکوائری کمیٹی تشکیل دی تھی انکوائری کمیٹی رپورٹ کے بعد کمشنر راولپنڈی، ڈپٹی کمشنر اور سی پی او راولپنڈی سمیت 15 افسران کو معطل کیا گیا تھا

Post a Comment

0 Comments