سیٹورس مال فوری طور پر ڈی سیل کی جائے اجمل بلوچ

Breaking News

6/recent/ticker-posts

سیٹورس مال فوری طور پر ڈی سیل کی جائے اجمل بلوچ

سیٹورس مال فوری طور پر ڈی سیل کی جائے اجمل بلوچ

 شاپنگ سینٹر سے ہزاروں تاجروں کا روزگار منسلک ہے۔ خالد چوہدری 

شاپنگ ایریا مکمل محفوظ ہے صرف متاثرہ جگہ بند کیا جائے ، اسد عزیر۔ احمد خان

 سینٹورس مال کے خلاف کسی قسم کا ایکشن نا منظور ھے۔ اختر عباسی الطاف شاہ

اسلام آباد ( نظام عدل نیوز   ) آل پاکستان انجمن تاجراں اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے صدر اجمل بلوچ ۔ سیکرٹری و کنونیئر ٹریڈرز کمیٹی آئی سی سی آئی خالد چوہدری- جناح سپر مارکیٹ کے صدر اسر عزیز - سپرمارکیٹ کے صدر شہزاد شبیر عباسی۔ ایف ٹین مرکز کے صدر احمدخاں ۔ چوہدری آفتاب گجر . عابد عباسی۔ سید الطاف حسین شاہ ۔محبوب احمد خان - عرفان چوہدری۔ شاہد عباسی نے کہا ہے کہ سینٹورس شاپنگ مال میں گزشتہ روز آتشزدگی کا واقع پیش آیا ۔ الحمداللہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ فوڈ کورٹ کا کچھ حصہ متاثر ہوا ہے جبکہ تمام شاپنگ ایریا محفوظ ہے ۔ انتظامیہ کی طرف سے پورے مال کو سیل کر دیا گیا ہے جو کہ زیادتی ہے۔ سینٹورس مال میں ہزاروں تاجروں کا روزگار منسلک ہے اور فلیٹ میں سینکڑوں افراد رہائش پذیر ہیں۔ انتظامیہ کو چاہیے کہ متاثرہ جگہ کو کارڈن آف کرکے جو انکوائری کرنا ہے کریں ۔ تمام شاہنگ ایریا کو فوری طور پر بزنس کے لئے کھولا جائے ۔ سینٹورس مال کا اپنا فائر فائٹینگ سسٹم بہت بہتر اور مظبوط ھے جس کی وجہ سے کم سے کم نقصان ہوا ھے ۔انہوں نے مزید کہا کہ پولیس کی مدعیت میں ایف آئی آر کاٹی گئی ہے جبکہ نجی مال کے مالکان موجود ہیں ۔ ایف آئی آر مالکان کی طرف سے ہونی چاہیے تھی ۔ انہوں نے وزیر اعظم شہباز شریف سے کہا ہے کہ وہ سینٹورس مال فوری طور پر ڈی سیل کرنے کے احکامات جاری کریں ۔ تاجروں کا کاروبار پہلے ہی نچلی سطح پر ھے ایسے سخت اقدامات کر کے ان کو مشتعل نہ کیا جائے۔

Post a Comment

0 Comments