اسلام آبادکیپیٹل پولیس کا اوور لوڈنگ کرنے والی اور ٹریفک کے بہاؤ میں رکاوٹ بننے والی گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائی جاری

Breaking News

6/recent/ticker-posts

اسلام آبادکیپیٹل پولیس کا اوور لوڈنگ کرنے والی اور ٹریفک کے بہاؤ میں رکاوٹ بننے والی گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائی جاری



اسلام آبادکیپیٹل پولیس کا اوور لوڈنگ کرنے والی اور ٹریفک کے بہاؤ میں رکاوٹ بننے والی گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائی جاری، رواں سال میں 50,166 اوورلوڈنگ والی گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائی کے تحت چالان ٹکٹ جاری کئے گئے ، اوورلوڈنگ والی گاڑیوں اورٹریفک میں رکاوٹ کا باعث بننے والی ہر گاڑی کے خلاف ہر صورت کاروائی کی جائے، معمول کے علاوہ تعینات اضافی نفری ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں 

تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آبادڈاکٹر اکبر ناصر خاں کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد میں شہریوں کو ہر ممکن سفری سہولیات فراہم کرنے اور حادثات سے محفوظ رکھنے کیلئے ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی پر عملدرآمد کیلئے اسلام آباد کیپیٹل پولیس ہمہ وقت مصروف عمل ہے،تاکہ اسلام آباد میں مربوط ٹریفک نظام کو قائم رکھا جا سکے،اس سلسلے میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے رواں سال 50,166 اوورلوڈنگ والی گاڑیوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لاتے ہوئے چالان ٹکٹ جاری کئے ، اسلام آبادکیپیٹل پولیس کے اسپیشل انفورسمنٹ اسکواڈ بھی ٹریفک قوانین کی عملدرآمدکو یقینی بنانے کیلئے اسلام آباد ایکسپریس وے،آئی جے پی روڈ، سری نگر ہائی وے اور شہرکی دیگر بڑی شاہراہوں اور مقامات پر شہریوں کے لیے محفوظ سفر کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن مدد فراہم کر رہے ہیں ،تاکہ اسلام آباد کو حادثات سے مکمل محفوظ رکھا جا سکے،اس سلسلے میں شہری اپنی شکایات کے ازالے کیلئے اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی ہیلپ لائن1915اور 0519261992-93پر بھی رابطہ کیا جا سکتے ہیں۔

Post a Comment

0 Comments