کوٹلی ستیاں ،چیئرمین انسانیت کی آواز ویلفئیر راجہ محمد ہارون کی اپنی ٹیم کی کرور آمد شاندار استقبال

Breaking News

6/recent/ticker-posts

کوٹلی ستیاں ،چیئرمین انسانیت کی آواز ویلفئیر راجہ محمد ہارون کی اپنی ٹیم کی کرور آمد شاندار استقبال


کوٹلی ستیاں ،چیئرمین انسانیت کی آواز ویلفئیر  راجہ محمد ہارون کی اپنی ٹیم کی  کرور آمد شاندار استقبال 


نظام عدل نیوز ظاہر حسین کاظمی 
تفصیلات کے مطابق چیئرمین VoH راجہ محمد ہارون کی  اپنی ٹیم کے ہمراہ  شہیدوں اور غازیوں کی سرزمین کرور میں عزیز آفتاب شہید میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ (کرور لیگ ) میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی ۔ ٹورنامنٹ کے چیف آرگنائزر معروف سماجی کارکن راجہ نیر بشیر دھنیال بانی و سرپرست حی علی الفلاح ویلفیئر ٹرسٹ نےانکو  خصوصی طور پر دعوت دی۔ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کرور پہنچنے پر ٹورنامنٹ انتظامیہ اور اہل علاقہ نے مہمان خصوصی راجہ محمد ہارون اور انکی ٹیم کا شاندار اور پرتپاک استقبال کیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں ۔ راجہ محمد ہارون کے ہمراہ انکے ٹیم اہم ترین ارکان جن میں راجہ عبرت حسین آف کرپا ، راجہ محمد سفیر آف کرپا ،خان اویس خان جنرل سیکرٹری VOH یوتھ ونگ ، راجہ ابرار احمد آف بگا ، راجہ خرم شہزاد دھنیال ، راجہ جیند دھنیال ، ملک زیشان اعوان ، ڈاکٹر کاشف عباسی ، راجہ بابر دھنیال ، راجہ ثالث زیب دھنیال بانی و  سرپرست اعلی  DTF ( دھنیال ٹرائب فاؤنڈیشن ) اور راجہ عبدالحمید اور دیگر دوست شامل تھے۔  راجہ محمد ہارون نے جیتنے والی ٹیم کے کپتان کو نقد کیش انعام اور ٹرافی دی ۔ جس کے بعد انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا میرے لئے آج بڑے اعزاز اور عزت کی بات ہے کہ میں شہیدوں اور غازیوں کی سرزمین کرور کے محنتی مہمان نواز ، پڑھے لکھے اور باشعور لوگوں کے درمیان موجود ہوں۔  اس ٹورنامنٹ کے شاندار انعقاد پر پوری انتظامیہ خاص کر راجہ نیر بشیر دھنیال کو میں خصوصی خراج تحسین اور مبارک باد پیش کرتا ہوں جنہوں نے زبردست ٹورنامنٹ آرگنائز کیا ۔ ہمارے کھیلوں کے میدان آباد ہوں گے تو ہسپتال ویران ہوں گے کھیلوں سے نوجوان نسل ذہنی و جسمانی طور پر مظبوط ہو گی  جس سے ایک صحت مند معاشرہ وجود میں آئے گا ۔ ویسے تو کھیلوں کی اہمیت ہر دور میں رہی ہے لیکن اس کی جتنی ضرورت آج ہے اس سے پہلے کبھی نہیں تھی کیونکہ جب سے موبائل آیا ہے گراؤنڈ ویران ہوگئے ہیں اور بچے منفی سرگرمیوں کی طرف راغب ہو رہے ہیں جس سے وہ نہ صرف نفسیاتی طور پر بیمار ہو رہے ہیں بلکہ منشیات ، جرائم اور بے راہ روی کا شکار ہو رہے ہیں اس طرح کی صحت مند سرگرمیاں ان کو مثبت پر لا رہی ہیں ۔ اللہ تعالی ہم سب کو دنیا کے ساتھ آخرت کی فکر کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور ہم سب کا حامی و ناصر ہو ۔ 
مورخہ ۔ 16 اکتوبر 2022 بروز اتوار

Post a Comment

0 Comments