اسلام آباد کیپیٹل پولیس تھانہ پھلگراں کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بڑی کارروائی۔
شہریوں سے گن پوائنٹ پر نقدی، مو بائل فون چھیننے اور موٹرسائیکل چوری کی وارداتو ں میں مطلوب گروہ کے دو ارکان گرفتار،
گن پوائنٹ پر چھینی گئی نقدی، موبائل فون، چوری شدہ موٹر سائیکل اور وارداتوں میں استعمال ہو نے والا اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمدکر لیا گیا،ملزمان کیخلاف مقدمہ درج، مزید تفتیش جاری.
تفصیلا ت کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز سہیل ظفر چٹھہ کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا ضلع بھر میں منشیات فروشوں ،قبضہ مافیا اور جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بلاتفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،ایس ایچ او پھلگراں کی زیرنگرانی پولیس ٹیم نے تمام تر وسائل بروئے کار لا تے ہوئے شہریوں سے گن پوائنٹ پر چھینی گئی نقدی، موبائل فون اور موٹرسائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث گینگ کے دو ارکان کوگرفتار کر لیے گئے، ملزمان کی شناخت حیدر اور فیضان کے نام سے ہوئی ہے، ملزمان سے گن پوائنٹ پر چھینی گئی نقدی، موبائل فون، دو مسروقہ موٹر سائیکل اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ دو عدد پسٹل معہ ایمونیشن برآمدکر لیا گیا، ملزمان کے زیر استعمال موٹر سائیکل بھی مسروقہ پایا گیا ،ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ،ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزیدتفتیش جاری ہے،ڈی آئی جی آ پر یشنز سہیل ظفر چٹھہ نے پولیس ٹیم کی اچھی کا رکر دگی کوسراہتے ہو ئے شاباش دی اور تما م زونل افسران کو مزید ہد ایا ت جاری کر تے ہو ئے کہا کہ جر ائم پیشہ عناصر کیخلاف جاری کر یک ڈاو¿ن کو مزید تیز اورموثر بنایا جائے اور جرائم کی سنگین وارداتوں میں ملوث ملزمان کو گرفتارکریں اور جامع حکمت عملی اپناتے ہوئے مال مسروقہ کی برآمد گی کو یقینی بنائیں۔
0 Comments