ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کا لہتراڑ روڈ کا دورہ کیا
گزشتہ ہفتے اسسٹنٹ کمشنر نیلور کی نگرانی میں انفورسمنٹ سی ڈی اے عملے نے تجاوزات کے خلاف کارروائی کی تھی۔
کھنّہ پل سے ترامڑی چوک تک تجاوزات کے خلاف ایکشن کرتے ہوئے غیر قانونی دکانوں اور ریڑھیوں کو ختم کر دیاگیا تھا۔
اسسٹنٹ کمشنر کو ہدایات دیں کہ اس آپریشن کو جاری رکھا جائے۔
ہفتے میں دو مرتبہ علاقے کا وزٹ کیا جائے۔
ڈپٹی کمشنر نے اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے لگایا گیا سبزی فروٹ کے سٹال کا بھی دورہ کیا۔
مختلف دکانوں پر اشیا ء کی پرائس لسٹ کو چیک کیا۔
انتظامیہ کی جانب سے لگائے گئے سٹالز پر گورنمنٹ مقرر کردہ قیمتوں پر اشیاء خریدی جا سکتی ہیں ۔ ڈی سی
0 Comments