منچھر جھیل میں کٹ، پاک فوج سے مدد طلب، آرمی اور رینجرز کے جوان تعینات

Breaking News

6/recent/ticker-posts

منچھر جھیل میں کٹ، پاک فوج سے مدد طلب، آرمی اور رینجرز کے جوان تعینات


Cut in Manchhar Lake, help from Pakistan Army, Army and Rangers deployed

منچھر جھیل میں کٹ، پاک فوج سے مدد طلب، آرمی اور رینجرز کے جوان تعینات


سیہون شریف: پاکستان کی سب سے بڑی منچھر جھیل میں سیلانی پانی کا دباؤ کم کرنے کے لئے آر ڈی 14 کے مقام پر کٹ لگا دیا گیا جبکہ ہنگامی صورتحال پر قابو پانے کے لئے سول انتظامیہ کے مدد طلب کرنے پر منچھر جھیل پر فوج اور رینجرز کے جوانوں کو تعینات کردیا گیا۔


محکمہ آبپاشی سندھ کے مطابق منچھر جھیل کو کٹ لگانے کے بعد پانی گاؤں کرن پور اور انڈس لنک کے درمیان سے ہوتا ہوا دریائے سندھ میں داخل ہوگا، کٹ کے بعد منچھر جھیل سے پانی کا دباؤ 30 فیصد کم ہو گا۔

ڈپٹی کمشنر سہون مصطفیٰ فرید کا کہنا ہے کہ منچھر جھیل کو باغ یوسف کے قریب آر ڈی 14 کے مقام پر کٹ لگایا گیا ہے۔

یاد رہے کہ منچھر جھیل میں پانی کی سطح بلند ہونے سے بند ٹوٹنے کا خطرہ پیدا ہو گیا تھا اور بند ٹوٹنے کی صورت میں سیہون کی 5 یونین کونسلیں ڈوبنے کا خدشہ تھا۔

سیلابی صورتحال کے پیش نظر مکینوں نے نقل مکانی شروع کر دی ہے جبکہ میہڑ اور جوہی شہر کے رنگ بندوں پر بھی پانی کا دباؤ بڑھنے کے بعد شہری بوریوں میں مٹی بھر بھر کر بندوں کو مضبوط کرنے میں مصروف

Post a Comment

0 Comments