یوکرین ،ایزیوم علاقے سے اجتماعی قبر سےاپنے پیاروں کی سینکڑوں لاشوں کو نکال لیا گیا

Breaking News

6/recent/ticker-posts

یوکرین ،ایزیوم علاقے سے اجتماعی قبر سےاپنے پیاروں کی سینکڑوں لاشوں کو نکال لیا گیا

یوکرین ،ایزیوم علاقے سے اجتماعی قبر سےاپنے پیاروں کی سینکڑوں لاشوں کو نکال لیا گیا 


نظام عدل نیوز 



گزشتہ روز  خارکیو علاقے کے (شمال مشرقی) قصبے ایزیوم میں پائی جانے والی اجتماعی قبر کی طرف  یوکرئن کے شہری اپنے پیاروں کی تلاش کے لیے روانہ ہوئےاس موقع پر  ہنگامی ٹیمیوں کی طرف سے  اجتماعی قبر میں سینکڑوں لاشوں کو نکالا جاتا رہا یہ لاشیں  روسی افواج کو علاقے سے نکالے جانے کے بعد ملی تھیں  فوری طور پر انکی  موت کی وجہ کا تعین ممکن نہ ہوسکاتاہم  رہائشیوں نے بتایا کہ بعض کی موت کیے جانے والے  فضائی حملے کی وجہ سے ہوئی تھی دوسری  یوکرائنی حکام کے مطابق  کم از کم ایک لاش کے ہاتھوں کو ہتھکڑی بھی لگی ہوئی تھی جبکہ  گلے پر رسی کے نشانات بھی پائے گئے ہیں 


یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے بتایا کے کہ تفتیش کاروں کو قبرستان سے نکالی جانے والی لاشوں پر تشدد کے نشانات بھی پائے گئے ہیں انہوں نے ہفتے کی شام اپنی ایک  تقریر میں مزید گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ  "خارکیو کے آزاد کرائے گئے علاقوں میں مختلف شہروں اور قصبوں میں دس سے زیادہ ٹارچر سیل ملے ہیں جہاں پر  شہریوں کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا جاتا رہا   مقبوضہ علاقوں میں تشدد عموما پھیلا ہوا تھا یہ  نازیوں نے کیا تھا اور یہی روسی کر رہے ہیں  انہوں مذید اپنے بیان میں کہا  کہا کہ ان کا اسی طرح میدان جنگ یا عدالت میں  احتساب کیا جائے گا 

Post a Comment

0 Comments