اسلام آباد پیمراکا بول نیوز اور بول انٹرٹینمنٹ کی نشریات بند کرنے کا فیصلہ

Breaking News

6/recent/ticker-posts

اسلام آباد پیمراکا بول نیوز اور بول انٹرٹینمنٹ کی نشریات بند کرنے کا فیصلہ



اسلام آباد پیمراکا بول نیوز اور بول انٹرٹینمنٹ کی نشریات بند کرنے کا فیصلہ 
  

پیمرا اتھارٹی کا 174واں اجلاس آج مؤرخہ 5ستمبر 2022ء کو چیئرمین پیمرا محمد سلیم بیگ کی صدارت میں پیمرا ہیڈکوارٹرز، اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ 

اتھارٹی نے بول نیوز اور بول انٹرٹینمنٹ کو جاری شدہ لائسنس سے متعلق امور کا جائزہ لیا۔ اتھارٹی کو بتایا گیا کہ میسرز لبیک پرائیویٹ لمیٹڈ کو جاری شدہ لائسنسز اتھارٹی سے 2017ء میں 131ویں اجلاس میں منسوخ کر دیئے تھے۔ لائسنسز کی منسوخی، وزارتِ داخلہ کی جانب سے  سیکورٹی کلیئرنس جاری نہ کرنے کی وجہ سے کی گئی۔ اس ضمن میں اتھارٹی کا حکم نامہ کمپنی ہٰذاکی جانب سے سندھ ہائی کورٹ میں زیرِ التوا رہااور چینلزنے اپنی نشریات جاری کئے رکھیں۔ 

تاہم سندھ ہائی کورٹ نے زیرِ التوا کیس کو 2021ء میں نمٹا دیا۔  دوران سماعت پیمرا کے وکیل نے واضح مؤقف اختیار کیا کہ اگر وزارت داخلہ میسرز لبیک پرائیویٹ لمیٹڈکی سیکورٹی کلیئرنس جاری نہیں کرتی تو پیمرا دونوں چینلز (بول نیوز اور بول انٹرٹینمنٹ)کی نشریات چلانے کی اجازت نہیں دے گا۔ 

لہٰذا آج کی میٹنگ میں اتھارٹی نے تمام ریکارڈ عدالتی حکم نامہ اور وزارتِ داخلہ کی طرف سے جاری کردہ مراسلوں کا جائزہ لیتے ہوئے     میسرز لبیک پرائیویٹ لمیٹڈ کو جاری لائسنسز (بول نیوز اور بول انٹرٹینمنٹ) کے چینلز کی نشریات فوری طور پر بند کرنے کا حکم دیا۔ 

یہاں یہ امر بھی قابلِ ذکر ہے کہ بول انٹرٹیمنٹ کے لائسنس کی15 سالہ مدت دسمبر 2021ء میں اختتام پذیر ہو گئی تھی اور کمپنی ہٰذا نے لائسنس کی تجدید کیلئے اتھارٹی کو کوئی درخواست بھی جمع نہیں کرائی۔ 

Post a Comment

0 Comments