نظام عدل نیوز ظاہر حسین کاظمی
اسلام آباد خود کو سپریم کورٹ
آف پاکستان کا جج ظاہر کرنے والا گرفتار کرلیا گیا
ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل اسلام آباد کی بڑی کاروائی- جعل سازی میں ملوث ملزم گرفتار
ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ملزم فائز علی کو گرفتار کر لیا۔
ملزم نے خود کو سپریم کورٹ
آف پاکستان کا جج ظاہر کرتے ہوئے متعدد سرکاری افسران اور حکومتی نمائندوں کو دھوکہ دہی سے اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے کے لئے اکسایا اور عام عوام سے پیسے بٹورے۔
کرمنل ریکارڈ کے مطابق ملزم کے خلاف سائبر کرائم سرکل کراچی میں بھی مقدمہ زیر تفتیش ہے۔
ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمہ درج کر لیا۔ مقدمے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
ترجمان ایف آئی اے
0 Comments