آٹے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

Breaking News

6/recent/ticker-posts

آٹے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

آٹے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

ملک بھر میں گندم اور آٹے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کا رجحان جاری ہے، جس کے باعث ایک نیا بحران سر اٹھانے کو تیار ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پشاور میں آٹے کی قیمت میں مزید اضافہ ہوگیا، جس کے بعد فی کلو آٹا 120 روپے ہو گیا جب کہ چکی کا آٹا 100روپے فی کلو سے 110روپے ہو گیا۔

80 کلو آٹے کی بوری 8 ہزار 8 سوروپے سے بڑھ کر 9 ہزار روپے ہو گئی جب کہ 20 کلو آٹے کا تھیلا 2300روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ آٹا ڈیلرز کا کہنا ہے کہ پنجاب سے ترسیل شروع نہ ہوئی تو بحران کی کیفیت پیدا ہو جائے گی۔ صوبائی حکومت سے پنجاب سے ترسیل بحال کرانے کے لیے مدد کی اپیل کرتے ہیں۔

دوسری جانب راولپنڈی میں بھی گندم اور آٹے کی قیمتیں بے قابو ہو گئیں، جہاں گندم کا سرکاری نرخ 3000 روپے من جبکہ عام مارکیٹ میں 3550 سے 3800 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔ فلور ملز نے آٹے کے اپنے اپنے ریٹ مقرر کر رکھے ہیں جو روزانہ کی بنیاد پر بڑھ رہے ہیں۔

راولپنڈی میں 20 کلو تھیلا 1620 سے 1670 تک پہنچ گیا ہے۔ آٹا چکی مالکان نے ایک ہی دن میں فی کلو آٹا میں 25 روپے اضافہ کردیا ہے جب کہ چکی آٹے کی نئی قیمت 125 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔ کریانہ اور ہول سیلرز نے آٹے کی قیمتوں میں اضافے کو تشویشناک قرار دے دیا۔

Post a Comment

0 Comments