اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا وفاقی دارالحکومت میں سرچ اینڈ کومنگ آپریشن کا سلسلہ جاری

Breaking News

6/recent/ticker-posts

اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا وفاقی دارالحکومت میں سرچ اینڈ کومنگ آپریشن کا سلسلہ جاری



نظام عدل نیوز سید ظاہر حسین کاظمی 
 
اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا وفاقی دارالحکومت میں سرچ اینڈ کومنگ آپریشن کا سلسلہ جاری۔
 تھانہ ترنول اور تھانہ سبزی منڈی کے علاقوں اور گردونواح میں سرچ اینڈ کومنگ آپریشن  کے دوران06 مشکوک افراد کو تھانہ میں شفٹ کیا گیا ،78گھروں کی جامع تلاشی لی گئی اور 80 مشکوک اشخاص کو چیک کیا گیا ۔دوران سرچ آپریشن بھاری تعداد میں اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد۔ سرچ آپریشن کا مقصد وفاقی دارلحکومت کی سیکیورٹی کو مزید موثر بنانا اور شہریوں کی جان و مال کا تحفظ کرنا ہے، آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں

تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کے خصوصی احکامات پراسلام آباد کیپیٹل پولیس کا جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ کومنگ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ ضلع بھر میں سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دی گئی ہے تاکہ کسی قسم کے ناخوشگوار واقع سے بچا جاسکے، اس سلسلے میں ایس پی سی ٹی ڈی آپریشن کے زیرنگرانی  ،سی ٹی ڈی ا ور کوئیک ریکشن ٹیموں نے ترنول اور تھانہ سبزی منڈی کے علاقوں میں سرچ اینڈ کومنگ آپریشن میں حصہ لیا،سرچ آپریشن کے دوران 06 مشکوک افراد کو تھانے میں شفٹ کیا گیا ،جبکہ 78گھروں کی جامع تلاشی ،80مشکوک افراد کو چیک کیاگیا،   دوران سرچ آپریشن  بھاری تعداد  میں اسلحہ معہ ایمونیشن  برآمد ہواجس میں 03 عدد 12 بور گن بمعہ 50 کارتوس اور 03  عدد 30 بور پستول بمعہ 35روند ۔ آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ سرچ آپریشن کا مقصد وفاقی دارلحکومت کی سیکیورٹی کو مزید موثر بنانا اور شہریوں کی جان و مال کا تحفظ کرنا ہے، انھوں نے مزید کہا کہ تمام زونل افسران کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف جاری کریک ڈاﺅن مزید تیز کریں اور بلاتفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھیں،کسی بھی عناصر کو شہریوں کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ، شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

Post a Comment

0 Comments