وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ خان کی خصوصی ہدایت پر کمانڈنٹ ایف سی صلاح الدین محسود اور آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کی زیر صدارت دھرنے سے نمٹنے کے لئے سنٹرل پولیس آفس میں اہم اجلاس

Breaking News

6/recent/ticker-posts

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ خان کی خصوصی ہدایت پر کمانڈنٹ ایف سی صلاح الدین محسود اور آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کی زیر صدارت دھرنے سے نمٹنے کے لئے سنٹرل پولیس آفس میں اہم اجلاس


                   
نظام عدل نیوز سید ظاہر حسین کاظمی 

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ خان کی خصوصی ہدایت پر کمانڈنٹ ایف سی صلاح الدین محسود اور آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کی زیر صدارت دھرنے سے نمٹنے کے لئے سنٹرل پولیس آفس میں اہم اجلاس منعقد ہوا ۔ دھرنے سے نمٹنے کے لئے باقاعدہ پلان تیار کرلیا گیا۔ ایف سی کی جتنی بھی تعداد کی ضرورت پڑی مہیا کی جائے گی ۔ افسران کو کسی بھی لاءاینڈ آرڈر صورتحال سے قانون کے مطابق نمٹنے کے لئے تیار رہنے کی ہدایت۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ خان کی خصوصی ہدایت پر سنٹرل پولیس آفس اسلام آباد میں لاءاینڈ آرڈر کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں کمانڈنٹ ایف سی صلاح الدین محسود ، آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں سمیت تمام ڈی آئی جیز، اے آئی جیز ،ایس ایس پیز اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ افسران کو دھرنے سے نمٹنے کے لئے مکمل بریف کیا گیا۔ اسلام آباد میں کسی بھی لاءاینڈ آرڈر کی صورتحال سے جدید ترین طریقے سے نمٹا جائے گا ۔ کمانڈنٹ ایف سی نے کہا کہ دھرنے سے نمٹنے کے لئے ایف سی کی جتنی بھی تعداد کی ضرورت پڑی مہیا کر دی جائے گی۔ اس سلسلہ میں باقاعدہ پلان تیار کر لیا گیا ہے ۔ آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ تمام افسران لاءاینڈآرڈر صورتحال سے قانون کے مطابق نمٹنے کے لئے ہمہ وقت تیار رہیں۔اسلام آباد کیپیٹل پولیس شہرکے امن و امان میں خلل ڈالنے کی ہرگز اجازت نہیں دے گی اور شہریوں کی جان و مال اور نجی وسرکاری املاک کے تحفظ کے لئے تمام تر ضروری اقدامات بروئے کار لائے گی۔

Post a Comment

0 Comments