نظام عدل نیوز سید ظاہر حسین کاظمی
اسلام آباد ہائی کورٹ نے دھشت گردی مقدمے میں عمران خان کو شامل تفتیش ہونے کی ہدایت کردی
عمران خان کے خلاف دہشتگردی کا مقدمہ خارج کرنے کی درخواست پر سماعت
چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز کیس کی سماعت کر رہے ہیں
عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر روسٹرم پر آگئے
ایڈوکیٹ جنرل جہانگیر جدون بھی روسٹرم پر آگئے
پولیس نے مقدمہ میں مزید نئی دفعات شامل کر لیں، وکیل سلمان صفدر
دفعات شامل کرنے پر دہشت گردی کے جج بھی بہت ناراض ہوئے، وکیل سلمان صفدر
یونیفارم پہننے والو کو دھمکیاں دی گئیں اگر ہم انکو عزت نہیں دینگے تو کون دیگا، چیف جسٹس کے ریمارکس
اگر ان سے غلطی بھی ہو جائے یہ عدالت ان کو عزت دے گی، چیف جسٹس کے ریمارکس
اگر یہ عدالت ان کو عزت نہیں دے گی تو باہر بھی کوئی نہیں دیگا، چیف جسٹس
کیا پولیس نے عمران خان کے خلاف چالان جمع کرایا ؟ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ
عمران خان مقدمے میں شامل تفتیش ہی نہیں ہورہے، ایڈوکیٹ جنرل
عمران خان تک پولیس کو رسائی نہیں دی جارہی، ایڈوکیٹ جنرل
یونیفارم میں کھڑا پولیس اہلکار ریاست ہے، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ
عمران خان کے خلاف دہشتگردی کا مقدمہ نہیں بنتا، وکیل سلمان صفدر
دہشت گردی کا مقدمہ درج ہوا تفتیش جوائن کیے بغیر آپ مقدمہ خارج کی درخواست لے آئے، چیف جسٹس کے ریمارکس
عدالت کی عمران خان کو شامل تفتیش ہونے کی ہدایت
ایک قانون ہے اس پر آپ نے عمل کرنا ہے، چیف جسٹس
بالکل ہمیں شامل تفتیش ہونا ہے ، ابھی ابتدائی اسٹیج ہے ، وکیل عمران خان
عمران خان کے خلاف مقدمہ بدنیتی پر مبنی ہے ، وکیل عمران خان
عمران خان کے وکیل نے عمران خان کے شامل تفتیش ہونے کی یقین دہانی کرا دی
ہم شامل تفتیش ہوں گے ، وکیل سلمان صفدر
تفتیشی جاتا ہے اسکو اندر ہی نہیں جانے دیا جاتا، ایڈووکیٹ جنرل
کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں، چیف جسٹس کے ریمارکس
اگر تفتیشی سے تعاون نہیں کیا جا رہا تو آپ رپورٹ عدالت میں جمع کرائیں، چیف جسٹس
عدالت امید کرتی ہے اگر غلط دفعہ لگی ہے تو عدالت کا آگاہ کرینگے، چیف جسٹس
اگر تفتیشی کو عمران خان تک رسائی نہ ملی تو ہم اخراج مقدمہ کا کیس نہیں سنیں گیں، عدالت
تفتیش مکمل ہونے تک تفتیشی کو عمران خان کے خلاف تادیبی کارروائی سے روکا جائے، وکیل عمران خان
تفتیش مکمل ہوئے بغیر یہ عدالت کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے گی، چیف جسٹس
اسلام آباد ہائیکورٹ نے تفتیشی افسر کو عمران خان سے تفتیش کرنیکا حکم دیدیا
عمران خان کو مقدمہ میں شامل تفتیش کیا جائے، عدالت کا تفتیشی آفیسر کو حکم
اس کیس میں جے آئی ٹی بنی ہوئی ہے، ایڈووکیٹ جنرل
اس میں جے آئی ٹی کی کیا ضرورت ہے کہی پر حملہ تو نہیں ہوا، ریمارکس
صرف تقریر ہی ہوئی ہے، جج کے ریمارکس
عمران خان کے خلاف اخراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت 15 ستمبر تک ملتوی
0 Comments