اسلام آبادکیپیٹل پولیس کی ٹریفک قوانین خصوصاً ہیلمٹ کا استعمال نہ کرنے والے اور بغیر لائسنس موٹر سائیکل سواروں /ڈرائیورز کے خلاف خصوصی مہم مزیدسخت کرنے کا فیصلہ،
گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 7349 افراد کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے چالان ٹکٹ جاری کئے گئے، 1273موٹر سائیکل اور 34سے زائد گاڑیاں مختلف تھانہ جات میں بند،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف قانونی کاروائی مزید سخت کر دی گئی، شہری ہر صورت ٹریفک قوانین کی پاسدرای کریں،ڈی آئی جی آپریشنز
تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز کے احکامات کی روشنی میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے ٹریفک قوانین پرعملدرآمد کے لیے خصوصی اقدامات کیے ہیں،اس حوالے سے اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے ٹریفک قوانین خصوصا ہیلمٹ کا استعمال نہ کرنے والے اور بغیر لائسنس موٹر سائیکل سواروں / ڈرائیورز کے خلاف خصوصی مہم کا آغاز کر رکھا ہے، اس سلسلے میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے اسپیشل سکواڈ وفاقی دارالحکومت کی مختلف شاہراہوں پر تعینات کئے گئے ہیں جو ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کروانے کے لیے مصروف عمل ہیں، اس خصوصی مہم کے تحت گزشتہ ایک ہفتے کے دوران7349 افراد کو قانونی کارروائی کے تحت چالان ٹکٹ اور 1273موٹر سائیکل اور 34سے زائد گاڑیاں مختلف تھانہ جات میں بند کئے گئے،اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی جانب سے وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کی مختلف شاہراہوں پر خصوصی اسکواڈزتعینات کر کے مہم میں تیزی لائی جارہی ہے،اس کے علاوہ ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لئے تمام تر ضرروی اقدامات کیے جارہے ہیں، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، اس خصوصی مہم کا مقصد شہریوں کو حادثات سے محفوظ بناتے ہوئے ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنانا ہے،لہذا شہریوں سے بھی اپیل کی جاتی ہے کہ اس مہم کو کامیاب بنانے کے لیے ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں اور ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔
0 Comments