ڈونلڈ ٹرمپ نے پنسلوانیا میں ریلی کے دوران صدر جو بائیڈن کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔ امریکا کے سابق صدر کا کہنا تھا صدر جو بائیڈن ریاست کا دشمن ہے، جمہوریت کو خطرہ بنیاد پرست بائیں بازو سے ہے، دائیں بازو سے نہیں۔
امریکی سیاست میں بھی غداری کارڈ کی انٹری ہوگئی، امریکا کے موجودہ اور سابق صدور آمنے سامنے آگئے۔ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جو بائیڈن کو ریاست کا دشمن قرار دے دیا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے فلوریڈا کے اپنے گھر پر ایف بی آئی کے چھاپے کی مذمت کی، چھاپے کے بعد پہلی عوامی گفتگو میں ٹرمپ نے کہا یہ تلاشی انصاف کی دھوکہ دہی کے مترادف تھی، اس سے ایسا ردعمل سامنے آئے گا جو کسی نے کبھی نہیں دیکھا۔
انہوں نے جو بائیڈن کی تقریر پر جوابی حملہ کیا جس میں صدربائیڈن نے کہا تھا کہ ٹرمپ انتہا پسندی کی نمائندگی کرتے ہیں جو ہماری جمہوریہ کی بنیادوں کو خطرہ ہے۔
ٹرمپ نے اپنے حامیوں کو بتایا جو بائیڈن نے کسی بھی امریکی صدر کی طرف سے اب تک کی سب سے زیادہ شیطانی، نفرت انگیز اور تفرقہ انگیز تقریر کی ہے۔
0 Comments