اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا وفاقی دارلحکومت کے شہریوں کیلئے منعقدہ سیلف ڈیفنس ٹریننگ کلاسز کی اختتامی تقریب ۔
اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا سیلف ڈیفنس کورس جس میں 30 لیڈیز اور 24 نوجوانوں نے حصہ لیا، اختتام پذیر ہو گیا جس میں ایس پی ہیڈ کوارٹرز سعود خان نے شرکاَ میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے ۔ سیلف ڈیفنس کورس میں مشکل حالات سے نمٹنے اور اسکے حل کا فریم ورک، اپنی نارمل ، غیر معمولی حدود اور رویے کو جاننا،مسائل کی وجہ اور تجزیہ کرنا ،تمام تر موجود وسائل کا استعمال کرنا شامل تھے،جسکا مقصد ذہنی او ر جسمانی طور پر خو د اعتمادی کو مضبوط کرنا اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں خود کا دفاع کرنا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر نا صر خاں کے خصوصی احکامات اور ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز اویس احمدملک کی ہدایات کی روشنی میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا وفاقی دارلحکومت کے شہریوں کیلئے کسی بھی مشکل حالات سے نمٹنے اور اپنی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے سیلف ڈیفنس ٹریننگ دی گئی،جس میں مشکل حالات سے نمٹنے اور اسکے حل کا فریم ورک، اپنی نارمل ، غیر معمولی حدود اور رویے کو جاننا،مسائل کی وجہ اور تجزیہ کرنا ،تمام تر موجود وسائل کا استعمال کرنا شامل تھے،جسکا مقصد ذہنی او ر جسمانی طور پر خو د اعتمادی کو مضبوط کرنا اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں خود کا دفاع کرنا ہے ۔
اسلام آباد کیپیٹل پولیس میں شہریوں کی سہولت کے لئے متعدد فرینڈلی پولیسنگ کے پروگرام شروع کر رکھے ہیں ۔ ہماری اولین ترجیحات میں شہریوں کے لئے آسانیاں اور بہترین سہولتیں فراہم کرنا ہے ۔ ان کورسز کا انعقاد مستقبل میں بھی جاری رہے گا جس کا مقصد اسلام آباد کیپیٹل پولیس اور شہریوں میں دوریوں کو کم کرنا اور اسلام آباد پولیس اور شہریوں کے درمیان کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دینا ہے۔
0 Comments