اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا موٹرسائیکل لفٹرز کیخلاف کریک ڈاﺅن جاری

Breaking News

6/recent/ticker-posts

اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا موٹرسائیکل لفٹرز کیخلاف کریک ڈاﺅن جاری


      
اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا موٹرسائیکل لفٹرز کیخلاف کریک ڈاﺅن جاری
 تھانہ سہا لہ پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بڑی کارروائی، مو ٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتو ں میں مطلو ب گر وہ کے تین ارکان گرفتار، 
 لا کھو ں روپے ما لیت کے 06 مسروقہ مو ٹر سائیکل برآمد، مزید تفتیش جا ری ہے۔

تفصیلا ت کے مطا بق ڈی آئی جی آپریشنز سہیل ظفر چٹھہ کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا ضلع بھر میں جرائم پیشہ عنا صر کیخلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،ایس ایچ او سہا لہ کی زیرنگرانی پولیس ٹیم نے تما م تر وسائل بر و¿ ے کا ر لا تے ہوئے ہیومن ریسورسز اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے موٹرسائیکل چوری کی متعدد وارداتو ں میں ملو ث گر وہ کے تین ارکان کو گرفتارکرلیا، ملزمان کی شناخت غلا م شبیر، اشرف علی اور محمد جہا نزیب کے نام سے ہوئی ہے، گرفتار ملزمان کے انکشاف و نشاندہی پر لا کھو ں روپے ما لیت کے 06 مسروقہ مو ٹر سائیکل برآمد کر لیے گئے، ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے تھا نہ سہا لہ اور روات کے مختلف علا قوں میں مو ٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے،ملزما ن کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزیدتفتیش جاری ہے، ڈی آئی جی آ پر یشنزنے پولیس ٹیم کی اچھی کا رکر دگی کوسراہتے ہو ئے تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا، انہو ں نے تما م زونل افسران کو مزید ہد ایا ت جاری کر تے ہو ئے کہا کہ جر ائم پیشہ عناصر کیخلاف کر یک ڈاو¿ن کر تے ہو ئے ان کو گرفتارکریں اور جامع حکمت عملی اپناتے ہوئے مال مسروقہ کی برآمد گی کو یقینی بنائیں۔

Post a Comment

0 Comments