وزیراعظم میاں شہباز شریف نے آڈیو لیکس کے غیرمعمولی واقعہ پر قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس طلب کر لیا ہے اجلاس بدھ کے روز وزیر اعظم ہاوس میں ہوگا اجلاس میں آئی ایس آئی اور آئی بی کے سربراہان کو بھی شرکت کا کہا گیا ہے جو اس حوالے سے نہ صرف بریفنگ دیں گے بلکہ اس کے تدارک کے لیے بھی اپنا نکتہ نظر پیش کریں گے اجلاس میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو اور وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ بھی شرکت کریں گے
0 Comments