سینئر صحافی سی آر شمسی کی پہلی برسی کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیا جائے گا
اسلام آباد نظام عدل نیوز سید ظاہر حسین کاظمی
جنرل سیکرٹری طارق علی ورک آر آئی یو جے کے مطابق راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس (آر آئی یو جے)کے زیر اہتمام سینئر صحافی چوہدری رحمت اللہ شمسی ( سی آر شمسی) کی پہلی برسی کے موقع پران کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے 24 ستمبر بروز ہفتہ دن تین بجے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں تقریب کا انعقاد کیا جارہا ہے تقریب میں محترم سی آر شمسی کی آزادی صحافت،آزادی اظہار رائے اور صحافیوں کے حقوق کے لیے جد و جہد پر خراج عقیدت پیش کیا جائے گا تمام ساتھیوں سے بھرپور شرکت کی اپیل ہے
0 Comments