اسلام آباد نظام عدل نیوز
پاک چین اقتصادی راہداری(سی پیک) کے تحفظ
اورسلامتی سے متعلق مشترکہ ورکنگ گروپ کا 9واں اجلاس اتوار کوچینی سفارتخانے میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی مشترکہ صدارت اسپیشل سیکریٹری وزارت داخلہ سیف انجم اور ڈائریکٹر جنرل وزارت پبلک سیکیورٹی چین نے کی۔
اجلاس میں پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ بھی موجود تھے۔ اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ پاکستان میں سی پیک منصوبوں کی حفاظت اور سلامتی کو یقینی بنانا دوطرفہ تعلقات کو آگے بڑھانے میں بہت اہمیت کا حامل ہے۔ فورم نےحکومتی اقدامات، پاکستان میں چینی منصوبوں اور عملے کے تحفظ کو یقینی بنانے اور چینی شہریوں کو نشانہ بنانے والے دہشتگردوں کا پتہ لگانے کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہا۔
دوطرفہ تعلقات کی کوششوں کو مزید فروغ دینے کے لیے مختلف مشترکہ اقدامات پر اصولی اتفاق کیا گیا جس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں میں تعاون کو مزید فروغ دینا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعداد کار میں اضافہ شامل ہے۔
فورم نےنان کوریڈور منصوبوں کی سیکیورٹی کے لیے علیحدہ جوائنٹ ورکنگ گروپ کے قیام کی تجویز پر بھی غور کیا۔
دونوں اطراف نے باہمی کوششوں کے ذریعے پاکستان میں چینی شہریوں اور منصوبوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے دشمن عناصر کے ایجنڈوں کا ملکرمقابلہ کرنے پر اتفاق کیا۔
0 Comments