جامشورو،4 بچوں سمیت 5 افراد بپھرے دریا کی بے رحم موجوں کا نشانہ بن گئے

Breaking News

6/recent/ticker-posts

جامشورو،4 بچوں سمیت 5 افراد بپھرے دریا کی بے رحم موجوں کا نشانہ بن گئے

جامشورو،4 بچوں سمیت 5 افراد بپھرے دریا کی بے رحم موجوں کا نشانہ بن گئے


جامشورو، گزشتہ روزجامشورو مانجھند کے قریب انڑپور کے مقام پر سیلابی پانی کو دیکھنے آئے ہوئے ایک ہی خاندان کے 7 افراد بپھرے دریا کی بے رحم موجوں کا نشانہ بن گئے۔ 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ڈوبنے والوں میں بچے اور عورت شامل ہے۔علی آباد انڑپور لنک روڈ کے قریب سیلابی پانی دیکھنے آئی ہوئی فیملی کے 7 افراد پانی میں ڈوب گئے۔ سیلابی پانی کی صورتحال دیکھنے آئے ہوئی حاجانو خاندان بچوں سمیت سات لوگ ڈوب گئے۔ موقع پر موجود مقامی لوگوں نے ساتوں افراد کو نکال لیا۔تاہم اس دوران 4 بچے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، ایک عورت راستے میں دم توڑ گئی۔ ایک مرد اور بچے کو بیہوشی کی تشویشناک حالت میں نکال لیا گیا۔جانبحق ہونے والوں کی شناخت 28 سالہ جیجی، 14 سالہ نیشا، سونیا،12 سالہ اقرا، 13 سالہ صفدر اور 30 سالہ عورت شاہدہ کے ناموں سے ہوئی، زخمیوں میں مرتضی اور ایک بچہ شامل ہے جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال حیدرآباد منتقل کردیا گیا۔

Post a Comment

0 Comments