اسلام آباد پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے ممکنہ لانگ مارچ یادھرنے کیلئے صوبوں سے پولیس، رینجرز اور ایف سی کے 30 ہزار اہلکار مانگ لیے۔
ذرائع کے مطابق پنجاب سے 20 ہزار، خیبرپختونخواسے پولیس کے 4 ہزاراور 6 ہزار رینجرزنفری مانگی گئی ہے
ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس، ایف سی اور رینجرز کے علاوہ سیکڑوں کنٹینرز بھی لگائے جائیں گے اورداخلی راستوں پر کنٹینرز کے ساتھ خندقیں بھی کھودی جائیں گی
ذرائع نے بتایا کہ اضافی آنسوگیس کے شیل اور آنسوگیس پھینکنے والے ڈرونزبھی منگوائے جائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف سی کےتین ہزاراہلکاراسلام آباد پہنچ بھی گئے ہیں تاہم پنجاب اورخیبرپختونخوا نے ابھی تک نفری دینے کا فیصلہ نہیں کیا
0 Comments