راولپنڈی ٹریفک پولیس کا 17ستمبرکو چہلم شہدائے کربلا کے جلوسوں کے لیے ٹریفک پلان جاری
لیاقت روڈ DAV کالج چوک ڈائیورشن لگا کر ٹریفک کوگوالمنڈی روڈ کی طرف موڑا جائے گا.
سٹی صدر روڈمشرق ہوٹل سے فوارہ چوک تک بند ہو گی اور ٹریفک کو موہن پورہ کی طرف بھیجا جائے گا.
کشمیری بازار روڈمکمل بند ہو گی اور ناولٹی سینما سے ٹریفک کو مچھلی منڈی اور متبادل راستوں کی طرف موڑا جائے گا۔
تھانہ گنجمنڈی مکمل ڈائیورشن ہو گی اور ٹریفک کو ہملٹن روڈ کی طرف بھیجا جائے گا۔
باغ سرداراں روڈ چونگی نمبر 4سے بانسا نوالہ چوک تک روڈ مکمل بند ہو گی اور ٹریفک کو اصغر مال کی طرف موڑا جائے گا۔
بنی چوک ڈائیورشن کے وقت ٹریفک کو سرکلر روڈ ،وارث خان روڈ ، کوہاٹی بازارکی طرف بھیجا جائے گا۔اقبال روڈ کمیٹی چوک سے فوارہ چوک مکمل ڈائیورشن ہو گی اور ٹریفک کو مری روڈ کی طرف بھیجا جائے گا. گارڈن کالج روڈاکبر انٹرنیشنل سے نیا محلہ تک ٹریفک کے لیے بند ہونے پر ٹریفک کو لیاقت روڈ بھیجا جائے گا
جلوس کے وقت5thروڈرحمان آباد ٹرن مری روڈ کالج چوک سید پورروڈ تک مکمل بند ہو گی۔4thروڈپنجاب بینک گول چکر سے کالی ٹینکی چوک تک ٹریفک کے لیے بند کی جائے گی
اصغر مال روڈاصغر مال ٹرن مری روڈ تاڈگری کالج چوک تک مکمل بند ہو گی
0 Comments