اسلام آباد نظام عدل نیوز
اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے پیشہ ور بھکاریوں کے
147سہولت کاروں کو گرفتارکر کے انکے خلاف انسانی سمگلنگ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کئے ، پولیس نے 8283پیشہ ور بھکاریوں کو گرفتار کیا جن میں سے 1686بھکاریوں کیخلاف 474مقدمات درج کئے گئے،جبکہ 1894مرد 232 عورتوں، 4101بچوں305بچیوں،21 خواجہ سراﺅں کوایدھی ہومز اور شیلٹر ہومز منتقل کیاگیا،پیشہ ور بھکاریوں کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی، شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ ان پیشہ ور بھکاریوں کی حوصلہ شکنی کریں اور انکے سہولت کاروں کے متعلق پولیس کو اطلاع دیں۔
ایس ایس پی انوسٹی گیشن فرحت عباس کاظمی کی ریسکیو 15میں پریس کانفرنس
تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی انوسٹی گیشن فرحت عبا س کاظمی نے ریسکیو - 15میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے بتایا کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آبادڈاکٹر اکبر نا صر خاں کے احکامات کی روشنی میںاسلام آباد کیپیٹل پولیس کا ضلع بھر میں پیشہ ور بھکاریوں اور انکے سہولت کاروں کیخلاف بھرپو ر کریک ڈاﺅن جاری ہے،ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آبادسہیل ظفر چٹھہ نے اسلام آبادمیں پیشہ وربھکاریوںاور انکے سہولت کاروں کےخلاف کریک ڈاو¿ن کرنے کے لیے خصوصی ٹاسک سونپا تھا جس پر عملدرآمد کر تے ہوئے ایس ایس پی انو سٹی گیشن کی سربراہی میںخصوصی ٹیمیں تشکیل دیکر اسلام آباد میں دو عدد گاڑیاں ایسٹ اور ویسٹ سرکل میں ڈیو ٹی پر مامو ر کیں گئیں تا کہ بھکاری مافیا کے خلاف موثر قانونی کارروائی کی جاسکے اس کے ساتھ ساتھ زونل ایس پیز اور اسلام آباد کے تمام تھانہ جات کے ایس ایچ اوز کوسختی سے ہدایات جاری کی گئی تھیں کہ پکڑے جانے والے بھکاریوں اور انکے سہولت کاروں کیخلاف متعلقہ تھانہ جات میں مقدمات درج کرکے سخت قانونی کارروائی عمل لائی جائے گی،رواں سال اسلام آبادمیں کل 8283پیشہ ور بھکاریوں کو گرفتار کیا گیا، جن میں سے1686بھکاریوں کیخلاف متعلقہ تھانہ جات میں 474مقدمات درج کئے گئے، گرفتارشدہ بھکاریوں کے انکشافات کی روشنی میں انکے سرکردہ سرغنہ ٹریس کئے گئے اور یہی سرکردہ افراد چھوٹے بچوں ،عورتوں کی سر پرستی کرتے ہیں اور انکو پک اینڈ ڈراپ مہیا کیا کرتے تھے اور ان سے جبری مشقت کے زریعے حاصل ہونے والی آمدنی سے اپنا حصہ وصول کیا کرتے تھے،جس پر ان پیشہ ور بھکاریوںکے سہولت کاروں کیخلاف کریک ڈاﺅن کرتے ہوئے کل 147 اشخاص کے خلاف زیر دفعہ 3 انسانی سمگلنگ ایکٹ 2018 کے تحت مقدمات درج کئے جا چکے ہیں ،رواں سال میں اب تک کل 447 مقدمات درج رجسٹر کئے گئے جن میں 928 مرد، 728 خواتین ، 30خواجہ سراﺅںکر گرفتار کر کے انکو چالان عدالت کیا گیا ہے،1894مرد،232عورتوں،4101بچوں،305بچیوںاور21خواجہ سراﺅںایدھی ہومز اور شیلٹر ہومز منتقل کیاگیا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ ان اقدامات کی وجہ سے وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں پیشہ ور بھکاریوں کی تعداد میں کافی حد تک کمی ہوئی ہے اورمستقبل میں بھی اس مہم کو جاری رکھا جائے گا،انہوں نے پریس کانفرنس میں صحافی کے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ آئی جی اسلام آباد نے ضلع بھر میں منشیات فروشوں کیخلاف بھر پور کریک ڈاﺅں کے احکامات جاری کئے ہیں ،جبکہ منشیات فروشی کی لعنت کے خاتمے کیلئے تما م افسران بھر پور کریک ڈاﺅن جاری رکھیں گے، تاکہ بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنایا جاسکے اورایسے عنا صرکسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔
0 Comments