اسلام آباد ظاہر حسین کاظمی
اسلام آباد ڈسٹرکٹ سیشن عدالت
دفعہ 144 کی خلاف ورزی کا معاملہ عمران خان سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کی درخواست ضمانتوں پر سماعت شروع
ملزم فیصل واوڈا کے وکیل سردار مصروف خان نے حاضری سے معافی کی درخواست دائر کر دی
فیصل واوڈا عمرے کی ادائیگی پر گئے ہیں، وکیل سردار مصروف خان
آج حاضری سے معافی کی درخواست منظور کی جائے، سردار مصروف کی استدعا
اسد قیصر کی بھی حاضری سے استثنی کی درخواست دائر
شہریار آفریدی،راجہ خرم،علی نواز،فیصل جاوید کدھر ہیں، جج کا استفسار
فیصل جاوید کا دوسری عدالت میں کیس ہے، وکیل سردار مصروف خان
وہ آرہے ہیں راستے میں ہیں، وکلاء
مقدمہ ایک ہی ہے اور دلائل بھی ایک جیسے ہی ہونگے، وکیل بابر اعوان
تفتیشی کون ہے کیا تفتیش مکمل ہے، جج کا پولیس سے استفسار
ریکارڈ بھی موجود ہے اور تفتیش بھی مکمل ہے، تفتیشی آفیسر
اسد عمر راستے میں ہیں جب مقدمہ ہوا وہ لاہور میں تھے وکیل بابر اعوان
اسد عمر کی ویڈیو ریکارڈنگ بھی موجود تھی، وکیل بابر اعوان
عمران خان 9 حلقوں سے الیکشن لڑ رہے ہیں، وکیل بابر اعوان
عمران خان آج پیش نہیں ہونگے، حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کی جائے، وکیل بابر اعوان
الیکشن کب ہو رہے ہیں، جج کا بابر اعوان سے استفسار
الیکشن 25 ستمبر کو ہو رہے ہیں، وکیل بابر اعوان
تھانہ آبپارہ میں درج مقدمہ میں دفعات قابل ضمانت ہیں،وکیل بابر اعوان
عمران خان کے خلاف یہ 21واں مقدمہ ہے جس میں ضمانت لے رہے ہیں، وکیل بابر اعوان
دفعہ 506ii میں تین سال سزا ہے، وکیل بابر اعوان
دفعہ 506ii ناقابل ضمانت ہے، جج کے ریمارکس
دفعہ109 سازش مجرمانہ کہاں پر کس نے سازش کی، وکیل بابر اعوان
اس کیس کیں برآمدگی کیا کرنی ہے، وکیل بابراعوان
دوران سماعت وکیل سردار مصروف خان کے بات کرنے پر وکیل بابر اعوان برہم
مجھے انگلش آتی ہے، وکیل بابر اعوان کا سرادر مصروف خان سے مکالمہ
سینیٹر سیف اللہ نیازی بھی اس وقت اسلام آباد میں نہیں تھے، وکیل بابر اعوان
سیف اللہ نیازی اس وقت میٹنگ ہیڈ کر رہے تھے، وکیل بابر اعوان
تفتیشی صاحب کیا آپ یہ سب سن رہے ہیں، جج کا تفتیشی سے مکالمہ
اگر دیکھ لیں کوئی شامل نہیں تھا اس کو مقدمہ سے فارغ کریں،جج کی تفتیشی کو ہدایت
فیاض الحسن چوہان کو مقدمہ سے بری کیا جائے، وکیل فیاض الحسن چوہان
ضمانت کی سٹیج پر ہم کیسے ملزم کو مقدمہ سے بری کر سکتے ہیں، جج کے ریمارکس
اسد قیصر کا پشاور میں کیس تھا اس لیے پیش نہیں ہونگے، وکیل شجر عباس ہمدانی
اسد عمر کی حد تک میرٹ پر تفتیش کریں، جج کا تفتیشی سے مکالمہ
اگر اسد عمر شامل نہیں ہیں تو انکو مقدمہ سے فارغ کریں، جج کے ریمارکس
اسد قیصر کے وکیل شجر عباس ہمدانی نے بھی حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کر دی
دفعہ144 کی خلاف ورزی ملزمان کی درخواست ضمانتوں میں 27 ستمبر تک توسیع
عمران خان،اسد عمر،اسد قیصر اور فیصل واوڈا کی استثنی کی درخواست منظور
کمرہ عدالت میں حاضر ملزمان کی حاضری لگائی جا رہی ہے
0 Comments