ڈائریکٹر ڈی ایم اے کی ہدایت پر شعبہ( اے سی )کے نادہندگان سے 10کروڑ کی رقم وصولی

Breaking News

6/recent/ticker-posts

ڈائریکٹر ڈی ایم اے کی ہدایت پر شعبہ( اے سی )کے نادہندگان سے 10کروڑ کی رقم وصولی

ڈائریکٹر ڈی ایم اے کی ہدایت پر شعبہ( اے سی )کے نادہندگان سے 10کروڑ کی رقم وصولی ،

دسمبرتک سابقہ واجبات مزید ہدف20کروڑ کی رقم وصولی کاامکان متوقع( ڈائریکٹر ڈی ایم اے)

ٹیکس وصولی لائق تحسین لیکن ڈائریکٹر کے آرڈر پرکینسل شدہ ایس ایم ڈیز بغیر جرمانہ کیسے چل رہی ہیں؟ 

سینٹورس مال، صفاگولڈ مال سمیت جی ٹی روڈ ڈائیوو ٹرمینل پر پارکنگ ایس ایم ڈیز حسب روایت کیسے قائم ؟ 

اسلام آباد
ڈائریکٹریٹ آف میونسپل ایڈمنسٹریشن کے شعبہ (A&C) کی جانب سے ڈائریکٹر ڈی ایم اے کی ہدایت پر نجی کمپنیوں کے مالکان سے مذکورہ ادارہ ڈی ایم اے افسران کے زبانی بیان کے مطابق سابقہ ٹیکس واجبات 10 کروڑ تک رقم وصول کرلی گئی 

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر ڈی ایم اے نے ایک بار پھر مخصوص شعبوں پر سختی کا مظاہرہ کرتے ہوۓ سابقہ نجی کمپنیوں کے مالکان سے ڈی ایم اے کے ٹیکس واجبات وصولی کا سلسلہ تیزی سے شروع کردیا جہاں ٹیکس وصولی میں ہوشربا اضافہ کی توقعات ممکن سننے میں آنے لگی ،

گزشتہ سالوں سے نجی کمپنیوں کے ٹیکس واجبات سختی سے نوٹس لینے کے بعد 10 کروڑ کی رقم وصولی ذمہ دار افسران کی زبانی متعلقہ شعبہ کے افسران کے مطابق رواں سال دسمبر کے اختتام تک ہدف مزید 20 کروڑ کی رقم وصولی متوقع ہے جوکہ سرکاری خزانے میں جمع کردی جاۓ گی، 

ڈائریکٹر ڈی ایم اے کی ہدایت پر مختلف دیگر نجی کمپنیوں کی گاڑیاں ٹیکس کی ادائیگی اور جرمانے وصولی تک ادارہ ہذا کے افسران نے ضبط کرلی ہیں جوکہ سرکاری ٹیکس وصولی کے بعد باحفاظت کمپنی مالکان کے حوالے کردی جائیں گی،

ڈائریکٹر ڈی ایم اے نے نمائندے سے بات کرتے ہوۓ کہا کہ مختلف عوامی مسائل اور انتظامی مصروفیات کے باوجود اپنے ہرشعبہ پر نگرانی اولین ذمہ داری ہے لیکن میرا اہم مقصد وفاقی انتظامیہ کے سرپرست چیف ایڈمنسٹریٹر کے احکامات کے مطابق مذکورہ ادارے کے ٹیکس وصولی میں ہوشربا اضافہ ایک ارب روپے سے زیادہ فنڈ سرکاری خزانے میں جمع کروا سکوں  

ڈائریکٹر ڈی ایم اے کی ہدایت پر نادہندگان ٹیکس ادائیگی نجی کمپنیوں کی چند گاڑیوں کو ضبط کرلیا گیا جہاں انکے مالکان سے جرمانے اور ٹیکس بقایا جات وصول کرنے کے بعد گاڑیاں باحفاظت مالکان کے حوالے کردی جائیں گی، سابقہ ٹیکس وصولی ہوشربا اضافہ لائق تحسین لیکن دوسری جانب اہم ترین سوال بھی جنم لینے لگے؟ رواں ماہ ڈائریکٹر ڈی ایم اے نے سینٹورس مال، صفاگولڈ مال پارکنگ میں درجنوں ایس ایم ڈیز جنکو نجی کمپنیوں کے مالکان نے اجازت عوامی آگاہی کے لئے اجازت وصول کی لیکن ڈی ایم اے گزٹ کی دہجیاں اڑاتے ہوۓ من پسند اشتہاری مہیم چلانے میں سرگرم رہے جہاں میڈیا کی متعدد بار نشاندہی پر ڈائریکٹر ڈی ایم اے نے فوری طور تمام ایس ایم ڈیز کینسل کردیں جنکو فوری طور تلف کرنا فیلڈ عملے سمیت متعلقہ شعبہ کے افسران کی ذمہ داری تھی لیکن ایسا ہرگز نہ ہوا بلکے غیرقانونی طور عوامی آگاہی کے شلٹر پر چلنے والی ایس ایم ڈیز کے مالکان کو مسلسل ایک ہفتہ ٹائم دیا گیا ایس ایم ڈیز پر نجی اشتہاری کمپنیوں کی کمپین دیدہ دلیری سے جاری رہی تاہم ذرائع کے مطابق ادارے کے نیک افسران نے مالکان کو حکم امتناعی جاری کرنے کی ہدایت سے معاملے کو وہیں سے دوبارہ چلانا شروع کردیا ایسے معاملات پر بھی نگرانی ادارے کے سربراہ کے لئے انتہائی ضروری عمل ہے جسکا نوٹس نہ لینے پر بھی اہم ترین سوالات جنم لیتے ہیں،

Post a Comment

0 Comments