اسلام آباد جی سکس مرکزی جلوس کے فول پروف سکیورٹی کےانتظامات۔
اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے 2200 اہلکار ڈیوٹی پر مامور۔
مرکزی جلوس اور ضلع بھر کی سیف سٹی و ڈرون کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ جاری۔
اس وقت سیف سٹی کے 99 فیصد کیمرے آپریشنل ہیں اور سرویلنس جاری ہے۔
پانچ سال میں پہلی مرتبہ پولیس فور جی نیٹ ورک کو مکمل طور پر بحال کردیا گیا ہے۔
جلوس کی مکمل کوریج کے لئے ہرطرح کی تکنیکی مدد بھی فراہم کی جارہی ہے۔
مرکزی جلوس کے پیش نظر ضلع بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔
کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے کوئیک رسپانس فورس تیار ہے۔
آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے جلوس کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔
ڈی آئی جی آپریشنز سہیل ظفر چٹھہ تمام سکیورٹی اقدامات کی خود نگرانی کررہے ہیں۔
ٹریفک روانی کو برقرار رکھنے کے لیے ایس ایس پی ٹریفک خود فیلڈ میں موجود ہیں۔
ایس ایس پی آپریشنز ملک جمیل ظفر خود جلوس کے ساتھ موجود ہیں اور پولیس اہلکاروں کو بریف کررہے ہیں۔
اسلام آباد کیپیٹل پولیس شہر میں امن و عامہ کے قیام کے لیے ہرممکن اقدامات اٹھارہی ہے۔
0 Comments